قومی خبریں

راون دہن کے دوران سانڈوں کا ہنگامہ! سخت محنت کے بعد پولیس نے نکالا، اکھلیش یادو نے کیا ٹوئٹ

غازی آباد کے مودی نگر کے رام لیلا میدان میں بدھ کے روز راون کے پتلے کے قریب سانڈوں نے ہنگامہ برپا کر دیا۔ تقریباً 20 منٹ کی محنت کے بعد پولیس انہیں گراؤنڈ سے باہر نکالنے میں کامیاب ہو سکی

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

غازی آباد: غازی آباد کے مودی نگر کے رام لیلا میدان میں بدھ کے روز راون کے پتلے کے قریب سانڈوں نے ہنگامہ برپا کر دیا۔ تقریباً 20 منٹ کی محنت کے بعد پولیس انہیں گراؤنڈ سے باہر نکالنے میں کامیاب ہو سکی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے بھی اس ویڈیو کو لے کر ٹوئٹ کر کے حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔

Published: undefined

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے پوسٹ میں لکھا ہے، ’’انتظامیہ کا کام صرف میلوں کی اجازت دینا نہیں ہے بلکہ حفاظتی انتظامات کو بھی دیکھنا ہے۔ اگر میلے میں کھلے گھومتے ہوئے مویشی میلہ انتظامیہ اور پولیس کو نظر نہیں آ پا رہے تو ان سماج دشمن عناصر سے عوام کی حفاظت کس طرح ہوگی جو نظر بھی نہیں آتے؟ عوام کا تحفظ حکومت کا سب سے حساس فرض ہے۔‘‘

Published: undefined

یہ واقعہ مودی نگر کے گووند پوری کالونی میں واقع مہارشی انٹر کالج کے میدان میں پیش آیا۔ منگل کی شام راون اور کمبھکرن کو جلانے کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے بیریکیڈنگ کی گئی۔ ہجوم وہاں سے دس فٹ دور تھا جہاں راون اور کمبھکرن کے پتلے لگائے گئے تھے۔ شام تقریباً 6.30 بجے اچانک پانچ بیل اس جگہ پر آئے جہاں مجسمے رکھے گئے تھے اور ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے اور آپس میں لڑنے لگے۔ اس دوران میدان میں افراتفری مچ گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined