لکھنؤ: اتر پردیش کے قیصر گنج سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے یوگا گرو سوامی رام دیو پر پتنجلی برانڈ کے نام سے 'ملاوٹی گھی' فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ رام دیو یوگا کے اسٹیپس کو غلط طریقے سے بتا رہے ہیں، جس سے ان کے پیروکار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
برج بھوشن شرن سنگھ نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ بازار سے گھی خریدنے کے بجائے گائے یا بھینس گھر میں رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کمزور آدمی کا بچہ کمزور پیدا ہوتا ہے۔ صحت مند رہنے کے لئے گھروں میں صاف، صفائی، خالص دودھ اور گھی کا ہونا بہت ضروری ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا، "میں جلد ہی سنتوں کی ایک میٹنگ بلاؤں گا اور ان سے مہارشی پتنجلی کے نام کا استحصال بند کرنے کی درخواست کروں گا۔ میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ رام دیو کے پیروکاروں کی طرف سے تیار اور فروخت کئے جا رہے جعلی دودھ کی مصنوعات کے خلاف میری تحریک کو سنتوں کا آشیرواد حاصل ہو۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ جعلی گھی پر اپنے بیان پر رام دیو نے انہیں قانونی نوٹس بھیجا تھا اور ان سے معافی مانگنے کو کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں کبھی معافی نہیں مانگوں گا اور میں نے جو کہا ہے اس پر قائم ہوں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined