قومی خبریں

شہر حیدرآباد میں رمضان کی رونقیں، بازاروں میں خریداری عروج پر

تاریخی شہر حیدرآباد میں رمضان کی رونقیں دیکھنے لائق ہیں۔ فرزندان توحید نمازوں، عبادات، ریاضت ، ذکر و افکار، توبہ، استغفار، دعاؤں، اور ادائیگی زکوۃ و فطرہ میں مصروف ہیں

<div class="paragraphs"><p>حیدرآباد میں رمضان / Getty Images</p></div>

حیدرآباد میں رمضان / Getty Images

 
NOAH SEELAM

حیدرآباد: تاریخی شہر حیدرآباد میں رمضان کی رونقیں دیکھنے لائق ہیں۔ فرزندان توحید نمازوں، عبادات، ریاضت ، ذکر و افکار، توبہ، استغفار، دعاؤں، اور ادائیگی زکوۃ و فطرہ میں مصروف ہیں۔ لوگ اس ماہ مقدس کی ایک ایک ساعت کو قیمتی جان کر خالقِ ارض و سماں کو منانے، بندگی کا حق ادا کرنے اور زیادہ سے زیادہ تلاوت قرآن مجید میں سرگرم عمل ہیں۔

Published: undefined

مساجد، درگاہوں، بارگاہوں اور خانقاہوں میں عبادات کے روح پرور مناظر دیکھے جا رہے ہیں۔ دوسری طرف قرآن پاک کے نزول کے اس رحمتوں، برکتوں، سعادتوں اور فضیلتوں والے بابرکت ماہ میں شہر کو خصوصیت کے ساتھ سجایا اور سنوارا گیا ہے۔ بازاروں میں خریداروں کا ہجوم دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

Published: undefined

شہر کے بازاروں میں خریداری عروج پر ہے۔ ماقبل اور مابعد افطار کپڑوں اور دیگر سامان کی خریداری زور و شور سے جاری ہے جس کا سلسلہ رات دیر گئے تک اور پھر سحری تک بھی جاری ہے۔ بازاروں میں ہر قسم کے ملبوسات دیکھنے کو مل رہے ہیں اور کئی مقامات پر کپڑوں کے اسٹالس بھی لگائے گئے ہیں جہاں عوام کا ہجوم دیکھا جا رہا ہے۔

Published: undefined

مختلف ورائٹیز، پروڈکٹس اور اشیا لوگوں بالخصوص خواتین کو اپنی طرف راغب کر رہی ہے۔ کئی تاجروں نے اس سال عید کی شاپنگ کے لئے لگائے گئے اسٹالس پر عوام کے ہجوم اور بہتر ردعمل پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی فروخت کافی اچھی ہو رہی ہے۔ کرتا پائجامہ، ڈریس مٹیرئیل، چکن کاری سوٹ اور ہمہ اقسام کے کپڑوں کے یہاں پر اسٹالس اور دکانات لگائی گئی ہیں جو عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ان دکانات میں بہترین ملبوسات کے بڑی تعداد میں اسٹاکس موجود ہیں۔

Published: undefined

دوسری طرف حلیم کی بھی دھوم ہے۔ حلیم کی مختلف و مصنفین یہاں دیکھنے کو مل رہی ہیں جس کا مزہ چکھنے کے لئے ریاست کے مختلف مقامات سے لوگ پرانے شہر حیدرآباد کا رخ کر رہے ہیں۔ یہاں کی حلیم کافی مشہور ہے۔ پستہ ہوز، شاہ غوث اور دیگر ہوٹلوں کی حلیم کا کاروبار کافی عروج پر پہنچ گیا ہے۔ عصر کے بعد سے ہی لوگ حلیم خریدنے کے لئے ان ہوٹلوں کا رخ کر رہے ہیں جس سے سڑکوں پر ٹریفک جام بھی ہو رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined