واٹس ایپ نے رمضان المبارک کے پیش نظر اپنے صارفین کے لیے ایک مفید اسٹیکرس پیک لانچ کیا ہے جس کے ذریعہ آپ اپنے دوستوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دلچسپ انداز میں انھیں دعاؤں اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ دراصل واٹس ایپ ہولی، دیوالی اور کرسمس جیسے تہوار کے موقع پر اکثر اسٹیکرس پیک لانچ کرتا رہا ہے، اس بار رمضان کی آمد پر بھی کئی طرح کے اسٹیکرس فراہم کیے گئے ہیں۔ واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ’رمضان ٹوگیدر‘ (Ramzan Together) نام سے اسٹیکرس پیک پیش کیا گیا ہے جسے آپ آج سے ہی استعمال کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ واٹس ایپ کے اس پیک میں کل 28 اسٹیکرس دیے گئے ہیں جسے صارفین اپنے دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔ ان اسٹیکرس کو استعمال کرنے کےلیے آپ کسی بھی دوست کے چیٹ باکس میں جائیں اور ایموجی آئیکن پر ٹیپ کریں۔ یہاں پر آپ کو ایموجی کے علاوہ جی آئی ایف اور اسٹیکر کے آپشن ملیں گے۔ اب یہاں اسٹیکر پر جا کر دائیں طرف دیے گئے ’+‘ سائن پر ٹیپ کریں۔ اس میں آپ کو نئے اسٹیکرس پیک سب سے اوپر ہی نظر آ جائیں گے۔ اب آپ اپنی پسند کے مطابق اس کا استعمال کیجیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined