ملک کی سیاست میں ایک ' انتخابی موسم کےماہر' کے طور پر پہچان بنانے والے مرکزی وزیر خوراک رسدات اور صارفین امور رام ولاس پاسوان نے چھ وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا اور شائد ہی کوئی حکومت اور اتحاد ایسا رہا ہو جس کا وہ حصہ نہیں رہےہوں۔
Published: undefined
74 سالہ مسٹر پاسوان کا کل دیر شام انتقال ہوگیا۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور حال ہی میں ان کے دل کا آپریشن بھی ہوا تھا۔
Published: undefined
ملک کی سیاسی فضا کے ماہر ، مسٹر پاسوان نے اپنی سیاسی زندگی کے سفر میں چھ وزرائے اعظم کےساتھ کام کیا اور وہ ان کی کابینہ کا حصہ رہے ۔
Published: undefined
وہ سب سے پہلے 1989 میں وشوناتھ پرتاپ سنگھ کی حکومت میں وزیر بنے تھے۔ دوسری بار 1996 میں ، ایچ ڈی دیو گوڑا اور اس کے بعد اندر کمار گجرال کی حکومت میں وزیر ریلوے کی ذمہ داری قبول سنبھالی۔
Published: undefined
مسٹر پاسوان 1999 میں اٹل بہاری واجپئی کی سربراہی میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت میں وزیر مواصلات تھے۔
Published: undefined
سال 2004 میں ، انہوں نے این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کی اور من موہن سنگھ کی سربراہی میں متحدہ پروگریسو الائنس (یو پی اے) حکومت میں کیمیکل کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
Published: undefined
سال 2014 پھر سے این ڈی اے میں شامل ہوئے اور نریندر مودی کی حکومت میں فوڈ سپلائی کے وزیر بنائے گئے۔ 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں ، مسٹر پاسوان نے مقابلہ نہیں کیا اور وہ بہار سے راجیہ سبھا پہنچے اور پھر مسٹر مودی کی حکومت میں وزیر خوراک اور صارفین کے امور بن گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز