ہریانہ حکومت نے پنجاب انتخاب سے ٹھیک پہلے عصمت دری اور قتل کے کیس میں سزا کاٹ رہے ڈیرا سچا سودا چیف گرمیت رام رحیم کو ’فرلو‘ پر رِہا کر دیا ہے۔ وہ ہریانہ کے روہتک واقع سناریا جیل میں بند تھے۔ اسے خاموشی کے ساتھ جیل سے رِہا کر دیا گیا، جس کے بعد ان کے مریدین انھیں چھپا کر ڈیرا کے لیے روانہ ہو گئے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ رام رحیم کی یہ رہائی پنجاب انتخاب سے 13 دن پہلے ہوئی ہے۔ پنجاب کے تقریباً 23 اضلاع میں 300 ڈیرے ہیں، جن کا سیدھا اثر صوبے کی سیاست پر ہے۔ ایسے میں رام رحیم کی رِہائی کو انتخاب سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔
Published: undefined
سرسا ڈیرا کے چیف رام رحیم کا 21 دن کا فرلو ہریانہ جیل محکمہ نے منظور کیا ہے۔ روہتک کے کمشنر کے دستخط کے بعد اسے جیل سے رِہا کر دیا گیا۔ فرلو منظوری کی جانکاری ملتے ہی 10 گاڑیوں کا ایک قافلہ رام رحیم کو لینے روہتک کی سنیاریا جیل پہنچ گیا۔ اس میں رام رحیم کی ماں نصیب کور سمیت کئی سیوادار شامل تھے۔ ڈیرا میں عقیدتمند بھی خوشیاں منانے لگے ہیں۔ رام رحیم دو سادھیوں سے عصمت دری اور دو قتل کے معاملے میں روہتک کی سناریا جیل میں سزا کاٹ رہا ہے۔
Published: undefined
رام رحیم کو فرلو ملنے پر اٹھے سوال پر ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا کہ سبھی کو معلوم ہے کہ فرلو کا انتخاب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ محض اتفاق ہے۔ کوئی بھی قیدی جیل میں تین سال پورے کرنے کے بعد اس کے لیے درخواست کر سکتا ہے۔ اس سے دو دن پہلے وزیر جیل رنجیت سنگھ چوٹالا نے بیان دیا تھا کہ فرلو یا پیرول لینا ہر قیدی کا حق ہے۔ اس کے بعد رام رحیم کو 21 دن کی فرلو مل گئی۔
Published: undefined
گرمیت رام رحیم آٹھ مہینے میں دوسری بار جیل سے باہر آیا ہے۔ سادھیوں کے جنسی استحصال اور قتل معاملے میں سزا کاٹ رہے ڈیرا چیف نے 17 مئی 2021 کو ماں کی بیماری کا حوالہ دے کر 21 دن کی ایمرجنسی پیرل کا مطالبہ کیا تھا۔ اس درخواست پر اسے 21 مئی 2021 کو 12 گھنٹے کی پیرول ملی تھی۔ اس طرح گزشتہ 8 مہینے میں رام رحیم کو دوسری بار جیل سے رِہائی مل رہی ہے۔
Published: undefined
حالانکہ اس بار پنجاب انتخاب ہونے کے سبب اس کی رِہائی پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ اس کی وجہ ڈیرے کی پنجاب اور ہریانہ کی سیاست میں مداخلت ہے۔ اس سے پہلے 2007، 2012، 2017 کے پنجاب انتخابات میں رام رحیم اور اس کے ڈیرے نے کردار نبھایا تھا۔ 2014 کے لوک سبھا انتخاب اور ہریانہ اسمبلی انتخاب میں رام رحیم نے پی ایم مودی کے ’سوچھ بھارت مشن‘ کی تعریف کرتے ہوئے حمایت دی تھی۔ بی جے پی کے کئی بڑے لیڈر ڈیرے میں ماتھا ٹیکنے پہنچتے رہے ہیں۔ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امرندر سنگھ بھی اسمبلی انتخاب سے پہلے بیوی اور فیملی کے ساتھ ڈیرا پہنچ چکے ہیں۔ بادل فیملی بھی ڈیرے میں حاضری لگا چکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined