کولکاتا: وشو ہندو پریشد کا ایک وفد کل ایودھیا میں تعمیر ہونے والے رام مندر کی تعمیر کے لئے چندہ مہم کے تحت مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھر سے ملاقات کرے گا۔ وشوہندو پریشد بنگال کے انچارج ساربھ مکھرجی نے بتایا کہ وشو ہندو پریشد کے بین الاقوامی ایگزیکٹو صدر الوک کمار 21 جنوری یعنی جمعرات کو کلکتہ آ رہے ہیں۔ وہ یہاں رام مندر کی تعمیر کے لئے فنڈ جمع کرنے کی مہم کی شروعات کریں گے اور اسی دن دوپہر 2 بجے وہ راج بھون جائیں گے اور گورنر جگدیپ دھنکھر سے ملاقات کریں گے۔
Published: undefined
راج بھون ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر رام مندر کی تعمیر کے لئے فنڈز مختص کریں گے۔ اس کے علاوہ آلوک کمار بہت سارے بڑے صنعتکاروں اور ریاست کی دیگر اہم شخصیات سے مل سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ صدر رام ناتھ کووند نے رام مندر کی تعمیر کے لئے پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا ہے۔ اس کے بعد ملک کے مختلف حصوں کے گورنر بھی اس کے لئے مدد فراہم کر رہے ہیں۔ بہار کے گورنر رام مندر کے لئے فنڈ پہلے ہی سونپ چکے ہیں۔ اب یہ دیکھا جائے گا کہ مغربی بنگال کے گورنر کتنا چندہ دیتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز