ایودھیا میں رام مندر تعمیری کے لیے سرگرمیاں دن بہ دن تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ سپریم کورٹ کے ذریعہ ایودھیا اراضی تنازعہ سے متعلق فیصلہ آنے کے بعد سے ہی رام مندر تعمیر کرنے کی خواہش رکھنے والے لوگوں میں ایک جوش کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔ بھگوان رام کے بھکت جلد سے جلد متنازعہ اراضی پر عظیم الشان رام مندر دیکھنا چاہتے ہیں اور اپنی طرف سے کچھ نہ کچھ تعاون بھی کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں رام بھکت سندیپ شرما نے مندر کے لیے 51 ہزار اینٹیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع کے مطابق 51 ہزار اینٹیں جو عطیہ کی جائیں گی وہ بہت خاص اینٹیں ہوں گی۔ ان اینٹوں پر ’رام‘ لکھا ہوگا اور مخصوص مٹی سے تیار کی جائیں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ اینٹیں بنوانے کا کام رام بھکت نے شروع کر دیا ہے اور تقریباً 4 ہزار اینٹیں تیار بھی ہو چکی ہیں۔ رام مندر تعمیر کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی وہ 51 ہزار اینٹیں بھگوان رام للا کے ’گربھ گرہ‘ کی بنیاد تیار کرنے کے لیے رام جنم بھومی میں عطیہ کریں گے۔
Published: undefined
میڈیا میں اس طرح کی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ جس جگہ پر رام نام کی مذکورہ اینٹیں تیار ہو رہی ہیں، وہاں جوتے اور چپل پہن کر جانا ممنوع ہے۔ رام بھکت اور بھٹہ کے مالک سندیپ شرما کا کہنا ہے کہ ان کے ذہن میں یہ بات آئی کہ وہ بھگوان رام کے مندر میں ’گربھ گرہ‘ کی بنیاد بھرنے کے لیے 51 ہزار اینٹیں رام للا کو عطیہ کریں۔ سندیپ نے بتایا کہ بھکت اور بھگوان کا تعلق صدیوں سے چلا آ رہا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اینٹ کی شفافیت کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس کی تعمیر خاص طرح کی مٹیاری مٹی سے ہو۔ اینٹ کی مٹی تیار کرنے میں 16 مزدور مصروف ہیں جو رات دن محنت کر کے 51 ہزار اینٹوں کو تیار کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز