ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھے جانے کی تیاریاں تقریباً مکمل ہو چکی ہیں۔ 3 اگست سے کچھ ضروری رسمیں بھی پوری کی جانے لگی ہیں اور 5 اگست کو بھومی پوجن طے شدہ پروگرام کے مطابق ہونا ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ سنگ بنیاد کے لیے 'شبھ مہورت' یعنی مبارک وقت محض 32 سیکنڈ کا ہے۔ پی ایم مودی کو ان 32 سیکنڈ کے اندر ہی بنیاد کا پتھر رکھنا ہوگا۔ گویا کہ پی ایم مودی کو وقت کی پابندی کرنی ہوگی اور 32 سیکنڈ کا جو مبارک وقت ہے، اسی کے درمیان سنگ بنیاد رکھنا ہوگا۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق بدھ کے روز دوپہر 12 بج کر 44 منٹ 8 سیکنڈ سے لے کر 12 بج کر 44 منٹ 40 سیکنڈ کے درمیان سنگ بنیاد کے لیے شبھ مہورت ہے۔ اسی مہورت کے درمیان پی ایم مودی چاندی کی اینٹ سے رام مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کے لیے سبھی طرح کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں اور چاندی کا اینٹ بھی بالکل تیار ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ بھومی پوجن کے اصل پروگرام کی شروعات 5 اگست کو ہوگی، لیکن بھومی پوجن کے لیے مذہبی پوجا اور دوسری رسمیں پیر کے روز سے ہی شروع ہو گئی ہیں۔ گوری گنیش پوجا کے ساتھ بھومی پوجن کا جو عمل ایودھیا میں شروع ہوا ہے وہ منگل کو رامارچا پوجا کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے 5 اگست کو مختلف رسموں کو پورا کرتے ہوئے بھومی پوجن کے ساتھ اختتام پائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined