سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے کہا ہےکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف عوامی غصے کی وجہ سے پارٹی صدر اکھلیش یادو کا 400 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ بھی پختہ ہوتا نظرآرہا ہے اور اب تو برسراقتدار پارٹی کے لیڈربھی ماننے لگے ہیں کہ ریاست میں ایس پی اتحاد کی حکومت بننے جارہی ہے۔
Published: undefined
اٹاوہ ہیڈکوارٹر میں سماج وادی سمواد پروگرام میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر یادو نے جمعہ کو کہا کہ بی جے پی کے خلاف غصہ 1977 میں پیدا ہونے والے عوامی غصے کی یاد دلاتا ہے اور کچھ دن پہلے اکھلیش یادو نے 400 سیٹیں جیتنے کی بات کی تھی، لیکن وہ حقیقت میں سچ ہونے جارہا ہے۔ دہلی میں بی جے پی کے بڑے لیڈرکہنے لگے ہیں کہ اترپردیش میں ایس پی کی حکومت آرہی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں بڑے پیمانے پر بی جے پی کا صفایا ہونے جا رہا ہے۔ ریاست میں صرف ایس پی اور بی جے پی کے درمیان لڑائی ہے۔ اکھلیش اکیلے پوری بی جے پی سے لڑ کر مقابلہ کررہے ہیں۔
Published: undefined
ایس پی جنرل سکریٹری نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ایس پی کو فسادی پارٹی کہہ رہے ہیں۔ ایسا بی جے پی کے لیڈر اقتدارسے دور جانے کااحساس ہونے پر کہہ رہے ہیں۔ امت شاہ کہتے ہیں اکھلیش مندر کی تعمیر روک دیں گے۔ عدالت کے حکم پر مندر تعمیر ہورہاہے جس کو کوئی بھی نہیں روک پائے گا۔ اکھلیش حکومت آنے پر چندے کی چوری روکی جائے گی اس سے شاندار اور اچھا مندر اجودھیا میں بنایاجائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز