قومی خبریں

پرانی دہلی کے لال کنواں ہمدرد چوک پر جے پرکاش اگروال کی حمایت میں جلسہ کا انعقاد

دہلی حکومت کے سابق وزیر ہارون یوسف نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں برسوں سے سبھی مذاہب کے لوگ آپسی بھائی چارے اور پیار و محبت کے ساتھ رہتے آئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>جئے پرکاش اگروال کی حمایت میں جلسہ کا انعقاد</p></div>

جئے پرکاش اگروال کی حمایت میں جلسہ کا انعقاد

 

تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

نئی دہلی: چاندنی چوک پارلیمانی حلقہ سے انڈیا اتحاد اور کانگریس امیدوار جے پرکاش اگروال کو اپنے حلقہ میں عوام کی بھر پور حمایت مل رہی ہے۔ جگہ جگہ منعقد جلسوں میں انڈیا اتحاد کی بڑھتی مقبولیت سے جلسوں میں ہر خاص و عام شرکت کر رہا ہے۔ انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے لیڈران ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

Published: undefined

گزشتہ شب پرانی دہلی کے لال کنواں ہمدرد چوک پر امیدوار جے پرکاش اگروال کی حمایت میں دہلی حکومت کے وزیر عمران حسین کی جانب سے ایک بڑے جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں دہلی حکومت کے سابق وزیر ہارون یوسف، سابق ایم ایل اے آصف محمد خان، دہلی حکومت کے وزیر عمران حسین، چاندنی چوک ضلع صدر مرزا جاوید علی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور عوام سے خطاب کیا۔ پروگرام کے آغاز سے قبل انڈیا اتحاد کے امیدوار جے پرکاش اگروال کا پھولوں کی مالا پہنا کر زوردار استقبال کیا گیا۔

Published: undefined

اس موقع پر دہلی حکومت کے سابق وزیر ہارون یوسف نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں برسوں سے سبھی مذاہب کے لوگ آپسی بھائی چارے اور پیار و محبت کے ساتھ رہتے آئے ہیں، لیکن کچھ سالوں سے اس بھائی چارے کو توڑنے اور اس کی مضبوطی کی جڑوں کو ہلانے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ میں کہنا چاہتا ہوں کہ لوگ اب بی جے پی کی باتوں میں نہیں آنے والے۔ چونکہ وہ لوگ بھول گئے ہیں جب اس ملک میں برطانوی حکومت نے ظلم کی انتہا کی اور لوگوں کو آپس میں لڑانا شروع کر دیا تو اسی ملک کے ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی سبھی نے ملک کو آزاد کرانے میں ایک جماعت ہو کر انگریزوں کو ملک سے بھگانے کا کام کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرانی دہلی کا علاقہ گنگا جمنی تہذیب کا مرکز رہا ہے، اسی لیے آج ہم نفرت کے سوداگروں کو انڈیا اتحاد کے امیدوار جے پرکاش کو اتنے ووٹوں سے کامیاب بنائیں تاکہ ان کی سمجھ میں یہ بات آ جائے یہ ملک نفرت سے نہیں بلکہ ہر طبقہ کی ترقی اور اس کے ساتھ سے ہی چلے گا۔

Published: undefined

اوکھلا سے تشریف لائے سابق ایم ایل اے آصف محمد خان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ کا الیکشن اپنے آپ میں بہت ساری چیزیں سمیٹے ہوئے ہے۔ اس میں صرف کرسی کی لڑائی نہیں، اس الیکشن میں آئین کی حفاظت، اپنی تہذیب و تمدن کو بچانے کی لڑائی اور برسوں پرانی گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے کے لیے ووٹ مانگے جا رہے ہیں۔ آصف محمد خان نے مزید کہا کہ ہمیں ووٹ ڈالنے میں کوئی کوتاہی نہیں برتنی چاہئے اور ووٹنگ والے دن یعنی آنے والی 25 تاریخ کو سب سے پہلا کام جو ہمیں کرنا ہے وہ ہے اپنے پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈال کر آنا۔

Published: undefined

دہلی حکومت کے وزیر عمران حسین نے اس جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2024 کا الیکشن وہ الیکشن ہے جو ہماری آنے والی نسلوں اور ملک کے مستقبل کا راستہ طے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن ہمارے ملک کے آئین کو بچانے کا الیکشن ہے اور جب بات آئین پر آ جائے تو سمجھ جانا چاہئے کہ یہ الیکشن عوام کا الیکشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہر کس و ناکس جانتا ہے کہ بی جے پی کے دور حکومت میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، اسی لیے ملک کی راجدھانی دہلی میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا۔ دہلی میں سات سیٹوں میں سے 4 سیٹوں پر عام آدمی پارٹی اور 3 سیٹوں پر کانگریس پارٹی نے اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ تاہم آج دونوں پارٹیوں کے لیڈران و کارکنان دہلی کی ساتوں سیٹوں پر ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ اس مرتبہ ساتوں سیٹوں پر انڈیا اتحاد کے امیدوار کامیاب ہوں گے۔

Published: undefined

عمران حسین کا کہنا ہے کہ انڈیا اتحاد اور اس کے مقصد کو ہمیں اپنے گھر کی خواتین کو بھی بتانا ہوگا۔ چونکہ جہاں کانگریس کے امیدوار ہیں وہاں عام آدمی پارٹی کا چناوی نشان نہیں ہوگا اور جہاں عام آدمی پارٹی کے امیدوار کھڑے ہیں وہاں کانگریس کا چناوی نشان ہیں ہوگا، اس بات کو بھی ہمیں واضح کرنا ہے۔ عمران حسین نے مزید کہا کہ جے پرکاش اگروال پرانے لیڈر ہیں اور ان کے کام کو آپ بہتر طریقہ سے جانتے ہیں، اس لیے ہمیں ایسے شخص کو اپنا ووٹ دینا ہے جو کام کرے۔

Published: undefined

اس پروگرام میں نظامت کے فرائض مرزا جاوید علی اور سلیم شیخ نے مشترکہ طور پر ادا کیے۔ اہم شرکا میں مشرفین، سابق ایم ایل اے آصف محمد خان، ضلع صدر مرزا جاوید علی، فرقان حسین، سابق کونسلر راکیش کمار، شفیع دہلوی، جواد بھائی، دھرمیندر بھائی، محمد اکبر، محمد راشد، شاہد بھائی، باقی بھائی کے علاوہ کثیر تعداد میں کانگریس کارکنان و لیڈران موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined