اتر پردیش سمیت پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے درمیان ملک میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا کے معاملوں کو دیکھتے ہوئے انتخابی کمیشن نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ انتخابی کمیشن نے ان پانچوں انتخابی ریاستوں میں انتخابی ریلیوں، جلسوں، روڈ شو پر 15 جنوری تک پابندی کے حکم کو بڑھا دیا ہے۔ اب یہ پابندی 22 جنوری تک رہے گی۔
Published: undefined
حالانکہ انتخابی کمیشن نے سیاسی پارٹیوں کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ 300 افراد یا جلسہ گاہ کی صلاحیت کے 50 فیصد افراد کی موجودگی کے ساتھ جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ انتخابی کمیشن 22 جنوری کو ایک بار پھر حالات کا جائزہ لے گا اور آگے کا فیصلہ کرے گا۔ تب تک سیاسی پارٹیوں کو ڈیجیٹل تشہیر کرنی ہوگی۔ واضح رہ کہ 10 فروری کو پہلے مرحلہ کے لیے ووٹنگ ہونی ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے 15 جنوری تک ریلیوں اور روڈ شو پر پابندی عائد کی تھی۔ انتخابی کمیشن نے سیاسی پارٹیوں کو کووڈ گائیڈلائنس پر عمل کرنے کے لیے پھر سے آگاہ کیا ہے۔ کمیشن نے افسران کو کووڈ پروٹوکول کے مدنظر سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں پر گہری نگاہ رکھنے کی تاکید کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined