قومی خبریں

راکیش ٹکیت نے ووٹوں کی گنتی سے پہلے ای وی ایم پر اٹھائے سوال، کہا مشین میں بیٹری یا سیل لگا کر کی جاتی ہے دھاندلی

کسان رہنما راکیش ٹکیت نے کہا کہ جس ملک کا بادشاہ نجومی اور آمر ہو وہاں ایگزٹ پول کیا کرے گا، ایگزٹ پول بادشاہ کی زبان میں ہی بات کرے گا۔ یہ لوگ 400 سے زیادہ کہہ رہے ہیں یعنی مکمل پلاننگ تیار ہے

<div class="paragraphs"><p>راکیش ٹکیت</p></div>

راکیش ٹکیت

 

بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے ایگزٹ پول کے رجحانات کو لے کر لب کشائی کی ہے۔ ووٹوں کی گنتی سے پہلے آنے والے ایگزٹ پول کے تعلق سے ای وی ایم پر سوال اٹھاتے ہوئے راکیش ٹکیت نے کہا کہ ای وی ایم میں بیٹری یا سیل ڈال سارا ’کرم کانڈ‘ (دھاندلی) ہوتا ہے۔

Published: undefined

اتر پردیش کے باغپت ضلع کے دورے پر پہنچے کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ اس ملک میں ایگزٹ پول کیا کرے گا، جس کا بادشاہ نجومی اور ڈکٹیٹر ہو۔ ایگزٹ پول بھی بادشاہ کی ہی زبان میں بات کرے گا۔ یہ لوگ 400 پار بول رہے ہیں یعنی مکمل پلاننگ تیار ہے۔

Published: undefined

راکیش ٹکیت نے ای وی ایم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پہلے تمام انتظامات کر لئے جاتے ہیں۔ یہ ’کرم کانڈ‘ ای وی ایم میں بیٹری یا سیل ڈال کر کیا جاتا ہے۔ لوگ بی جے پی کو ووٹ نہیں دے رہے، پھر بھی ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے کہ صرف پی ایم مودی جیت رہے ہیں۔ یہ مہارت اور ریاضی آخر کیا ہے؟

Published: undefined

بھارتیہ کسان یونین کے رہنما نے کہا کہ میں نے اسمبلی انتخابات میں دیکھا کہ جیتنے والے امیدواروں کو ہرانے کے لیے کس طرح کام کیا گیا۔ بی جے پی نے اسمبلی انتخابات میں 80 سے 90 سیٹیں جیتی تھیں لیکن 255 ایم ایل اے کو جیت کا سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ ٹکیت نے اسی طرز پر عام انتخابات میں بھی ووٹوں کی گنتی میں دھاندلی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined