غازی آباد: زرعی قوانین سے دستبرداری کے لئے احتجاج کرنے والے کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت کو نامعلوم شخص نے فون پر دھمکی دی ہے، اس سلسلہ میں کسان رہنما نے مقامی کوشامبی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے، راکیش ٹکیت نے بتایا کہ ہفتہ کی شام ساڑھے چار بجے ان کے فون پر ایک نامعلوم شخص نے انھیں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسانوں کے احتجاج کے پلیٹ فارم سے مندروں کے بارے میں تبصرے کر رہے ہیں۔ انہیں اپنی حفاظت کے لئے کتنے ہتھیار چاہیے جمع کرلیں، کیونکہ ان کا قتل کر دیا جائے گا۔ فون پر دھمکی ملنے کے بعد راکیش سنگھ ٹکیت نے دیر شام پولیس افسران سے اس سلسلے میں تحریری شکایت کی ہے۔
Published: undefined
پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ گیانیندر سنگھ نے بتایا کہ راکیش سنگھ ٹکیت کی سیکورٹی نظام کے حوالے سے ٹھوس انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسے جس نمبر سے دھمکی آمیز کال دی گئی ہے اس کا تعلق بہار سے ہے جس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز