آج راجیہ سبھا خصوصی استحقاق کمیٹی کی میٹنگ میں عآپ رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا سے منسلک معاملوں سمیت کئی اہم ایشوز پر تبادلہ خیال ہوا۔ کمیٹی نے راگھو چڈھا سے 7 نومبر تک پورے معاملے کی رپورٹ مانگی ہے۔ میٹنگ کے دوران اراکین نے خصوصی استحقاق کی خلاف ورزی کے معاملوں میں کمیٹی کی رپورٹ پر فوری کارروائی کرنے اور اسے حتمی شکل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کونسل آف اسٹیٹس کے سامنے پیش کی جائے گی۔ اس معاملے میں راجیہ سبھا کی خصوصی استحقاق کمیٹی کی آئندہ میٹنگ 8 نومبر کو طلب کی گئی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ راجیہ سبھا میں گزشتہ 11 اگست کو ایوان کے لیڈر پیوش گویل نے ایک قرارداد پیش کیا تھا۔ اس قرارداد میں مجوزہ سلیکشن کمیٹی میں کچھ اراکین کے نام ان کے اتفاق کے بغیر شامل کرنے پر عآپ لیڈر راگھو چڈھا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ راجیہ سبھا سے قرارداد پاس ہونے کے بعد چڈھا کو خصوصی استحقاق کمیٹی کی رپورٹ زیر التوا رہنے تک ’اصولوں کی خلاف ورزی، بے ضابطگی، ضدی رویہ اور ہتک آمیز روش‘ کے لیے مانسون اجلاس کے آخری دن معطل کر دیا گیا تھا۔
Published: undefined
دوسری طرف عآپ راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ کی بھی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہیں۔ انھیں راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے ذریعہ پارلیمنٹ کے پورے مانسون اجلاس کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ راجیہ سبھا کی طرف سے پہلے ہی کہا جا چکا ہے کہ خصوصی استحقاق کمیٹی کی جانچ تک سنجے سنگھ راجیہ سبھا سے معطل رہیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز