نئی دہلی: کانگریس نے گاندھی خاندان کے ارکان اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی ایس پی جی سیکورٹی ہٹائے جانے کا معاملہ راجیہ سبھا میں اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کی جان کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ان کی ایس پی جی سیکورٹی بحال کی جانی چاہیے۔
Published: undefined
ایوان میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے بدھ کو وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، کانگریس صدر سونیا گاندھی، ان کے صاحبزادے اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو ملی ایس پی جی سیکورٹی ہٹا لی ہے۔ خیال رہے ڈاکٹر منموہن سنگھ 10 سال تک ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی بہو اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی اہلیہ ہیں۔ اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی دونوں کا ہی قتل کردیا گیا تھا۔ لہذا گاندھی خاندان کے ارکان کی جان اب بھی خطرہ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ ترقی پسند اتحاد حکومت کے دور میں اٹل بہاری واجپئی سمیت کسی بھی سابق وزیر اعظم کی ایس پی جی سیکورٹی نہیں ہٹائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم عہدوں پر رہنے والے افراد کی سیکورٹی سے منسلک معاملہ ہے اور اسے سیاست سے باہر رکھا جانا چاہیے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے درخواست کر رہے ہیں کہ ان رہنماؤں کی ایس پی جی سیکورٹی فوری طور پر بحال کی جانی چاہیے ورنہ تو اس سے حکومت کی نیت پر سوال کھڑے ہوں گے۔ ایوان میں موجود بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارگزار صدر جے پی نڈا نے کہا کہ اس میں کوئی سیاست نہیں ہے اور کسی بھی لیڈر کی سیکورٹی ہٹائی نہیں گئی ہے۔ یہ دوسری سیکورٹی ایجنسی کو سونپی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کی کسی شخص کو سیکورٹی مہیا کرانے کا اپنا نظام اور پروٹوکول ہے جس کی بنیاد پر فیصلہ کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کسی پارٹی کی بنیاد پر نہیں لیا گیا ہے۔
Published: undefined
بی جے پی کے ہی سبرامنیم سوامی نے کہا کہ ایس پی جی سیکورٹی کے بارے میں فیصلہ وزارت داخلہ کی خصوصی کمیٹی لیتی ہے اور یہ کوئی استحقاق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی کے ایل ٹی ٹی ای کی جانب سے قتل کے پیش نظر ایس پی جی سیکورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اب ایل ٹی ٹی ای ہی ختم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی نے خود کہا تھا کہ راجیو گاندھی کے قاتلوں کو پھانسی کی سزا نہیں دی جانی چاہیے۔ کانگریس ارکان نے ان کی اس بات پر اعتراض کیا۔ اس دوران راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ وہ خود بھی کسی مجرم کی سزا کو کم کرنے کے حق میں نہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز