نئی دہلی: راجیہ سبھا میں اہم اپوزیشن کانگریس اور دیگر پارٹیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی روز بڑھتی قیمتوں کے سلسلے میں منگل کو راجیہ سبھا میں ہنگامہ کیا، جس کے سبب ایوان کی کارروائی 2 بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ صبح 11 بجے وقفہ صفر کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے ہنگامہ شروع کر دیا۔
Published: undefined
ڈپٹی اسپیکر ہری ونش نے کہا کہ اپوزیشن کے لیڈر ملک ارجن کھڑکے، بہوجن سماج پارٹی کے ستیش چندر مشرا، شیو سینا کی پرینکا چترویدی اور ڈی ایم کے کے تروچی شیوا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ضابطہ 267 کے تحت کام ملتوی کرنے کی کا نوٹس پیش کیا ہے۔
Published: undefined
ہری ونش نے کہا کہ اسپیکر ایم وینکیا نائیڈو نے کل ہی ضابطہ 267 پر انتظام دیا تھا۔ اسپیکر کی اجازت کے بغیر ضابطہ 267 پر بحث نہیں ہوسکتی۔ اس دوران اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان ایوان کے بیچ میں آگئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔ تقریباً 20 منٹ کی کارروائی کے بعد ایوان کی کارروائی 2 بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔
Published: undefined
ہری ونش نے اپوزیشن کے لیڈر سے خاموش ہونے اور ایوان کی کارروائی چلنے دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے ایوان سے نعرے بازی نہ کرنے اور اپنی نشستوں پر جانے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ وقفہ صفر کے دوران ارکان اہم امور کو اٹھاتے ہین، اس لئے وہ اپنی اپنی نشستوں پر جائیں۔ اسی دوران تروچی شیوا نے انتظام کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے سبب ارکان ہنگامہ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
بھارتیہ جنتاپارٹی کے بھوپیندر یادو نے کہا کہ ارکان کا ہنگامہ جائز نہیں ہے۔ وہ ایوان کی کارروائی چلنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے لیڈر کو اس معاملے پر کل بولنے کا موقع دیا گیا تھا۔ ہنگامے کے دوران ہی جنتادل (و) کے رام ناتھ ٹاھرک نے اپنا معاملہ اٹھایا۔ ارکان کے خاموش نہ ہونے پر ڈپٹی اسپیکر نے ایوان کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کردی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز