راجدھانی دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے مدنظر راجیہ سبھا نے اپنے ارکان کی آمدورفت کے لے الیکٹرک گاڑیاں خریدی ہیں ۔
Published: 16 Nov 2019, 8:00 AM IST
راجیہ سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے آج جاری کیے گئے بیان میں کہاگیاہے کہ سکریٹری جنرل دیش دیپک ورما نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں ان گاڑیوں کو آج ہری جھنڈی دکھاکر رانہ کیا۔سکریٹریٹ نے الیکٹرک ٹاٹا ٹگور کاریں حال ہی میں خریدی ہیں ۔راجیہ سبھا کے چیئر مین ایم وینکیا نائیڈو نے بھی بعد میں ان کاروں کا معائنہ کیا۔
Published: 16 Nov 2019, 8:00 AM IST
سکریٹریٹ نے کہاکہ یہ کاریں مرکزی حکومت کی الیکٹرک کاروں کو فروغ دینے کی پالیسی کے تحت خریدی گئی ہیں کیونکہ یہ ماحولیات کے موافق ہیں ۔
Published: 16 Nov 2019, 8:00 AM IST
سکریٹریٹ نے ان کاروں کی خرید سے پہلے وزارت توانائی کی انٹر پرائز ایفی سی اینسی سروس لمیٹیڈ سے صلاح لی تھی ۔یہ انٹر پرائز ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کا کام کررہی ہے۔ وزیراعظم کے دفتر، لوک سبھا سکریٹریٹ اور مختلف وزارتوں نے بھی اس انٹرپرائز سے اس سلسلہ میں صلاح لی ہے۔
Published: 16 Nov 2019, 8:00 AM IST
ورما نے اس موقع پر کہا کہ راجدھانی میں آلودگی کے مسئلہ اور آب ہوا میں تبدیلی کے منفی اثرات کو دیکھتے ہوئے توانائی صاف ستھرے اور آلودگی سے پاک ذرائع کا پتہ لگانا ضروری ہے۔ راجیہ سبھا نے اس سمت میں قدم اٹھاتے ہوئے دو الیکٹرک کاریں خریدی ہیں۔ یہ کاریں ارکان کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطہ میں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جائیں گی۔
Published: 16 Nov 2019, 8:00 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Nov 2019, 8:00 AM IST