قومی خبریں

لتا منگیشکر کے احترام میں ایوان بالا کی کارروائی 1 گھنٹے کے لیے ملتوی، وینکیا نائیڈو نے پیش کیا خراج عقیدت

راجیہ سبھا کے ارکان نے لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ جس کے بعد ایوان کی کارروائی ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

تصویر بشکریہ راجیہ سبھا ٹی وی
تصویر بشکریہ راجیہ سبھا ٹی وی 

راجیہ سبھا کے ارکان نے مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ جس کے بعد ایوان کی کارروائی ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ لتا منگیشکر کے انتقال سے ملک نے ہندوستانی موسیقی اور فلم انڈسٹری کی دنیا میں ایک عظیم پلے بیک سنگر، ​​ایک مہربان خاتون اور ایک عظیم شخصیت کو کھو دیا ہے۔ ان کی موت سے ایک دور کا خاتمہ ہو گیا اور موسیقی کی دنیا میں ایک ناقابل تلافی خلا پیدا ہو گیا۔

Published: undefined

آپ کو بتاتے چلیں کہ ہندوستان کے سب سے بڑے شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازی جانے والی لتا منگیشکر اتوار کو ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئیں۔ حکومت نے ان کے انتقال پر دو روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کو ہی ممبئی کے شیواجی پارک میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی، مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سابق بین الاقوامی کرکٹر سچن تندولکر اور سیاست، بالی ووڈ اور کھیلوں کی کئی نامور شخصیات نے انہیں الوداع کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined