قومی خبریں

راج ناتھ سنگھ کا لکھنؤ کا دورہ، ندوۃ العلما پہنچ کر ذمہ داروں اور طلبا سے گفتگو، رابع حسنی ندوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

ہوائی اڈے سے سیدھے ندوہ پہنچنے والے وزیر دفاع نے ندوۃ العلما کے ناظم مرحوم مولانا ربیع حسن ندوی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

لکھنؤ: وزیر دفاع اور لکھنؤ کے رکن پارلیمنٹ راج ناتھ سنگھ سہ روزہ لکھنؤ کے دورے ہیں۔ دورے کے پہلے دن جمعہ (16 جون) کو راج ناتھ سنگھ لکھنؤ ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد سب سے پہلے سیدھے دار العلوم ندوۃ العلماء پہنچے۔ یہاں انہوں نے علما کے علاوہ زیر تعلیم طلبا سے بھی بات چیت کی۔

Published: undefined

ہوائی اڈے سے سیدھے ندوہ پہنچنے والے وزیر دفاع نے ندوۃ العلما کے ناظم مرحوم مولانا ربیع حسن ندوی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس دوران انہوں نے ندوہ کے پرنسپل مولانا ڈاکٹر سید الرحمن اعظمی ندوی سے ملاقات کی اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران ندوہ کے ناظم مولانا بلال حسنی ندوی اور ندوہ کے ناظم عام اور مولانا ربیع حسنی ندوی کے بھتیجے مولانا جعفر مسعود حسنی ندوی بھی موجود تھے۔

راج ناتھ سنگھ اس کے بعد منکامیشور مندر اور لیٹے ہوئے ہنومان مندر بھی پہنچے اور پوجا ارچنا کی۔ اس دوران عوام سے ملاقات میں انہوں نے اپنے ذریعہ کئے گئے کاموں کا خود جائزہ لینے کی اپیل کی۔

Published: undefined

ہنومان جی مندر میں لوگوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ’’میرا ماننا ہے کہ چھوٹے من سے کوئی بڑا کام نہیں کر سکتا۔ چھوٹے من سے وہ دیانتداری سے عوام کی خدمت نہیں کر سکتا۔ اسی لیے میں الیکشن کے دوران کبھی کوئی یقین دہانی نہیں کرواتا۔ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ کوشش کروں گا۔ میں معاشرے کے تئیں اپنی ذمہ داری کو نبھانے کی کوشش کرتا ہوں، میں اسے کس حد تک پورا کرنے کے قابل ہوں، کتنی دیانتداری سے اسے پورا کر پا رہا ہوں، میں خود اس کا اندازہ نہیں لگا سکتا۔ اس کا اندازہ معاشرے کے لوگوں کو خود کرنا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined