قومی خبریں

ملٹری انجیئنرنگ سروس کے 9300 عہدے ختم، راج ناتھ نے دی منظوری

یہ تجویز لفننٹنٹ جنرل شیکتور کی صدارت والی ماہرین کی کمیٹی کی سفارشوں کے مطابق ہے۔ کمیٹی نے مسلح فوجیوں کی لڑائی کی صلاحیت کو بڑھانے اور دفاعی اخراجات میں توازن قائم رکھنے کے تحت یہ سفارش کی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ملٹری انجیئنرنگ سروس (ایم ای ایس) کے نو ہزار سے زیادہ عہدوں کو ختم کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ وزارت دفاع کے ذریعہ جاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایم ای ایس کے انجیئنر ان چیف نے ایم ای ایس میں بنیادی اور انڈسٹریل ورک فورس کے 9300 عہدوں کو ختم کرنے کی تجویزدی تھی۔ اس تجویزکو آج وزیر دفاع نے منظوری دے دی۔

Published: undefined

یہ تجویز لفننٹنٹ جنرل شیکتور کی صدارت والی ماہرین کی کمیٹی کی سفارشوں کے مطابق ہے۔ کمیٹی نے مسلح فوجیوں کی لڑائی کی صلاحیت کو بڑھانے اور دفاعی اخراجات میں توازن قائم رکھنے کے تحت یہ سفارش کی تھی۔ کمیٹی نے سولین ورک فورس کی تشکیل نو اس طرح سے کرنے کی سفارش کی تھی کہ ایم ای ایس کا کچھ کام محکمہ جاتی ملازموں سے اور کچھ ٹھیکے پر کرایا جاسکتا ہے۔

Published: undefined

یہ عہدے ایم ای ایس کے مجموعی تیرہ ہزار 157 خالی عہدوں میں سے ختم کیے گئے ہیں۔ ان سفارش کا مقصد ایم ای ایس کو چست درست بنانے کے ساتھ موثر تنظیم بنانا ہے جو بدلتے منظرنامے میں مستعدی کے ساتھ اور کفایتی ڈھنگ سے پیچیدہ مسئلہ سے نمٹنے کی اہل ہو۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined