وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ابھرتی جغرافیائی وسیاسی صورتحال اور اہم علاقائی سیکورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان جاری دفاعی صنعتی مشترکہ پروجیکٹوں پر بھی بات کی اور ان امکانی شعبوں پر غور کیا جہاں دونوں ملکوں کی صنعتیں مل کر کام کرسکتی ہیں۔
Published: undefined
وزیر دفاع نے واشنگٹن ڈی سی میں کلیدی اشتراک کی امریکہ ہندو پارٹنر شپ فورم کی جانب سے منعقدہ راؤنڈ ٹیبل کے دوران امریکہ دفاعی صنعت کے سرکردہ صنعتکاروں سے بھی ملاقات کی۔ راؤنڈ ٹیبل میں امریکہ کی دفاعی اور تکنیکی کمپنیوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔
Published: undefined
راج ناتھ سنگھ نے زور دے کہا کہ ہندوستان امرکی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کا خیر مقدم کرتا ہے اور ہنرمند کارکنوں پر مشتمل ٹھو س بنیاد، ایف ڈی آئی اور کاروبار میں آسانی کے طریقہ کار اور وسیع گھریلو منڈی کے ساتھ پوری طرح سے تیار ہے۔ بعد میں وزیر دفاع یو ایس انڈیا بزنس کونسل کے وفد سے مختصر ملاقات بھی کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined