نئی دہلی: سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی آج 73ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ ان کی پیدائش 20 اگست 1944 کو ہوئی تھی۔ اس موقع پر آج گاندھی فیملی نے انھیں پرخلوص خراج عقیدت پیش کیا۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی، پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور ان کے شوہر رابرٹ وڈرا اور ان کی بیٹی مرایا نے 'ویر بھومی' پر گلپوشی کی اور انھیں یاد کیا۔ اس کے علاوہ سابق صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی اور دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دیکشت سمیت کئی اہم لیڈران نے بھی راجیو گاندھی کو نم آنکھوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔
قابل ذکر ہے کہ سال 1991 میں راجیو گاندھی کا قتل کر دیا گیا تھا۔ وہ جب تمل ناڈومیں انتخابی تشہیر کر رہے تھے تو تمل شرپسندوں نے بم دھماکہ کیا تھا جس میں ان کا انتقال ہو گیا۔ بطور وزیر اعظم انھوں نے 1984 سے 1989 تک ملک کی قیادت کی۔
Published: 20 Aug 2017, 2:29 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Aug 2017, 2:29 PM IST
تصویر: پریس ریلیز