قومی خبریں

راجیو گاندھی اور آج کا ہندوستان

راجیو گاندھی کے قریبیوں نے ان کو سیاسی طور پر بہت نقصان پہنچایا جس سے ہندوستان کی ترقی متاثر ہوئی اور جیسا طاقتور ہندوستان وہ بنانا چاہتے تھے وہ بھی متاثر ہوا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

40برس کی عمر میں وزیر اعظم بننے والے جناب راجیو گاندھی بھارت کے سب سے کم عمر وزیر اعظم تھے اور غالباً دنیا کے ان نو عمر سیاست دانوں میں سے ہیں جنہوں نے حکومت کی رہنمائی کی۔ راجیو گاندھی کو ہندوستانی تاریخ کا سب سے بڑا مینڈیٹ ملا تھا۔ اپنی والدہ کے قتل کے بعد انہوں نے لوک سبھا کے لئے انتخاب کرانے کا حکم دیا اور انتخاب میں کانگریس کو گذشتہ سات انتخابات کے مقابلے میں زیادہ تناسب میں ووٹ ملے اور پارٹی نے 508 میں سے ریکارڈ401نشستیں حاصل کیں۔

Published: 20 Aug 2021, 8:40 AM IST

راجیو گاندھی 20 اگست 1944 کو بمبئی میں پیدا ہوئے۔ وہ اس وقت محض تین برس کے تھے جب بھارت کو آزادی ملی اور ان کے نانا جان ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم بنے۔ ان کے والدین لکھنؤ سے دہلی آکر بس گئے تھے۔ ان کے والد فیروز گاندھی نے رکن پارلیمنٹ بن کر ایک بہادر اور جفاکش رکن کی حیثیت سے شہرت حاصل کی۔

Published: 20 Aug 2021, 8:40 AM IST

راجیو گاندھی نے اپنے بچپن کا ابتدائی زمانہ اپنے نانا کے ساتھ تین مورتی ہاؤس میں گزارا، جہاں اندرا گاندھی، وزیر اعظم کی میزبان کی حیثیت سے فرائض انجام دیتی تھیں۔ انہوں نے مختصر وقفے کے لئے دہرادون کے ویلہم اسکول میں تعلیم حاصل کی، لیکن جلد ہی انہیں ہمالیائی تلہٹی میں رہائشی دون اسکول میں داخل کرا دیا گیا۔ یہاں ان کے کئی دوست بنے جن سے ان کی تاعمر دوستی قائم رہی ۔

Published: 20 Aug 2021, 8:40 AM IST

اسکول سے نکلنے کے بعد جناب گاندھی کیمبرج کے ٹرینٹی کالج گئے، لیکن جلد ہی وہ وہاں سے نکل کر لندن کے امپیرئیل کالج میں داخل ہوگئے۔ انہوں نے وہاں سے میکینکل انجینئیرنگ کی تعلیم حاصل کی۔

Published: 20 Aug 2021, 8:40 AM IST

سیاست میں اپنا کیرئیر بنانے میں ان کی کوئی دلچسپی نہیں تھی اور ان کے ہم جماعتوں کے مطابق، ان کی کتابوں کی الماری میں فلسفے، سیاست یا تاریخ کی بجائے سائنس اور انجینئیرنگ سے متعلق کتابیں پائی جاتی تھیں۔ حالانکہ موسیقی میں ان کی خاصی دلچسپی تھی۔ وہ مغربی اور ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے علاوہ جدید موسیقی کے بھی دلدادہ تھے۔

Published: 20 Aug 2021, 8:40 AM IST

فضائی پرواز ان کا سب سے بڑا شوق تھا۔ یہی وجہ تھی کہ انگلینڈ سے واپسی کے بعد انہوں نے دہلی فلائنگ کلب کے داخلے کا امتحان پاس کیا اور تجارتی پائلٹ کا لائسنس حاصل کیا۔ جلد ہی وہ گھریلو قومی ہوائی جہاز کمپنی، انڈین ایئرلائنز کے پائلٹ بن گئے۔

Published: 20 Aug 2021, 8:40 AM IST

راجیو گاندھی سے زیادہ غمگین اور سخت حالات میں کوئی حکمراں نہیں بن سکتا تھا جب 31 اکتوبر، 1984 کو اپنی والدہ محترمہ کے قتل کے بعد انہیں کانگریس کا صدر اور ملک کا وزیر اعظم بننا پڑا۔ لیکن اپنی نجی زندگی میں غمگین ہونے کے باوجود انہوں نے غیر معمولی اعتدال، وقار اور شعور کے ساتھ قومی ذمہ داری کو بحسن و خوبی انجام دیا۔

Published: 20 Aug 2021, 8:40 AM IST

تعلیم حاصل کرنے کے لئےراجیو گاندھی کی زندگی کا ایک بڑا حصہ مغربی ممالک میں گزرا اس لئے ان کی ہمیشہ خواہش رہی کہ جس طرح مغربی ممالک نے ترقی کی ہے ویسے ہی ہندوستان بھی ترقی کرے۔ اسی سوچ کی وجہ سے راجیو گاندھی جب وزیر اعظم بنے تو انہوں نے ہندوستان میں کئی اہم فیصلے لئے جن میں ملک میں کمپیوٹر لانا تھا ۔ ملک میں کمپیوٹر متعارف کرانا ان کی دور اندیشی کی ایک مثال ہے۔ راجیو گاندھی کے قریبیوں نے ان کو سیاسی طور پر بہت نقصان پہنچایا جس سے ہندوستان کی ترقی بھی متاثر ہوئی۔ آج کے ہندوستان کو راجیو گاندھی ہمیشہ سے زیادہ ضرورت ہے۔

Published: 20 Aug 2021, 8:40 AM IST

راجیو گاندھی کو قتل کرنے والے سماج دشمن عناصر کے ذہن میں یہ کبھی نہیں رہا ہوگا کہ راجیو گاندھی جیسے لوگوں کی جان لینے سے ان کے سوچ اور خیالات کے بہاؤ کو نہیں روکا جا سکتا۔ راجیو گاندھی کاجو ہندوستان کو دنیا میں ایک طاقتور ملک بنانےکا خواب تھا اس کو ان کے قتل سے دھکا ضرور لگا ہے لیکن ان کا خواب پورا ضرور ہوگا کیونکہ اس کی بنیاد انہوں نے ڈال دی تھی۔

Published: 20 Aug 2021, 8:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Aug 2021, 8:40 AM IST