دی ایسوسی ایٹیڈ جرنلس لمیٹیڈ (اے جے ایل)، جس کی بنیاد 1937 میں پنڈت جواہر لال نہرو نے رکھی تھی، نے سینئر صحافی راجیش جھا کو اپنے پرنٹ اور ڈیجیٹل اشاعتوں کے لیے مدیر اعلیٰ مقرر کیا ہے۔ راجیش جھا کے پاس 1987 سے صحافت کا تین دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ اس دوران انہوں نے انڈیا ٹوڈے، دی انڈین ایکسپریس، بزنس اسٹینڈرڈ، اوپن، آؤٹ لک منی اور امرت بازار پتریکا جیسے ملک کے معروف اخبارات اور رسائل کے ساتھ کام کیا ہے۔ واضح رہے راجیش جھا عالمی بینک کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔
Published: undefined
حال ہی میں راجیش جھا انڈیا ٹوڈے میگزین کے ایڈیٹر (نیوز) کے طور پر کام کر رہے تھے۔ انہیں پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا دونوں کی گہری سمجھ اور تجربہ ہے۔ راجیش جھا نے ڈیجیٹل/آن لائن میڈیا اسپیس میں کئی اشاعتیں قائم کی ہیں۔ پہلی اقتصادی میگزین ’ آؤٹ لک منی‘ اور سال 2008 میں عام دلچسپی کی میگزین ’اوپن ‘ بھی شروع کی۔
Published: undefined
راجیش جھا نے کہا کہ ملک میں صحافیوں اور ایڈیٹرز کے لیے یہ مشکل وقت ہے، خاص طور پر جب مین اسٹریم میڈیا اپنے کردار سے دور ہو چکا ہو۔ انہوں نے کہا کہ "سچ بولنے والی خبروں، نظریات اور نقطہ نظر کے لیے جگہ بنانا، اسے مدنظر رکھنا اور طاقت کے بیانیے کو چیلنج کرنا مشکل ہے۔" انہوں نے کہا کہ لیکن ایسا کرنے میں کامیاب ہونے کے لیے اٹھایا جانے والا ہر قدم اپنے آپ میں ایک انعام ہے۔
Published: undefined
جناب ظفر آغا www.qaumiawaz.com کے ایڈیٹر ان چیف کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔ جناب آغا کئی سالوں سے اے جے ایل گروپ سے وابستہ رہے ہیں۔ انہیں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں تین دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1980 میں ہندوستان کی پہلی میگزین لنک سے کیا۔ ETV (اردو) پر ان کا پروگرام Guftagu اردو میں انتہائی مقبول اور سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پروگرام تھا۔ وہ انڈیا ٹوڈے میگزین اور دیگر میڈیا اداروں سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ ظفر آغا سماج کی آواز پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے گروپ کی ادارتی کوششوں کے بارے میں مشورہ دیتے رہیں گے۔
Published: undefined
ایسوسی ایٹیڈ جرنلس لمیٹیڈ کو پنڈت جواہر لال نہرو نے 1937 میں قائم کیا تھا۔ اے جے ایل نیشنل ہیرالڈ (انگریزی)، قومی آواز (اردو) اور نوجیون (ہندی) اخبارات کے سات ایڈیشن شائع کرتا رہا ہے۔ کمپنی نے 1938 میں روزنامہ نیشنل ہیرالڈ، 1945 میں قومی آواز اور 1947 میں نوجیون شائع کرنا شروع کیا۔ ان دنوں اے جے نیشنل ہیرالڈ آن سنڈے (انگریزی ہفتہ روزہ اخبار)، سنڈے نوجیون (ہندی ہفتہ روزہ اخبار) کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پورٹل www.nationalheraldindia.com انگریزی میں، www.navjivanindia.com ہندی میں اور www.qaumiawaz.com اردو میں شائع کر رہا ہے۔ کمپنی فی الحال اپنے نئی دہلی، ممبئی اور پنچکولہ کے دفاتر سے کام کرتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined