جئے پور: آج این ایس یو آئی کے قومی صدر ورون چودھری کی موجودگی میں راجستھان یونیورسٹی کے طلبا یونین صدر نرمل چودھری اپنے ہزاروں ساتھیوں کے ساتھ این ایس یو آئی میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر نرمل چودھری نے کہا کہ حکومت کسانوں اور نوجوانوں کے مفادات پر حملہ کر رہی ہے، اگنی ویر جیسے منصوبوں سے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے اور کسانوں کے حقوق کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
نرمل چودھری نے اپنی تقریر کے دوران مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ راہل گاندھی کے عمل کی تعریف بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’اس وقت راہل گاندھی جی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے ذریعہ سے سماج میں انصاف سے متعلق لوگوں کو بیدار کر رہے ہیں اور بے روزگاری جیسے مسائل کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔‘‘ اس دوران انھوں نے یہ عزم بھی ظاہر کیا کہ وہ طلبا و نوجوانوں کی آواز کو مضبوط کریں گے اور پورے ملک میں انھیں منظم کریں گے۔
Published: undefined
این ایس یو آئی کے قومی صدر ورون چودھری نے اپنے خطاب میں نرمل کو ایک مضبوط طلبا لیڈر اور زرعی پس منظر والے کنبہ کا رکن بتایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’وہ راجستھان کی مختلف تحریکوں میں شامل رہے ہیں۔ ان کے این ایس یو آئی میں شامل ہونے سے یقیناً تنظیم کو مزید توانائی حاصل ہوگی۔ راہل گاندھی جی نے بھارت جوڑو نیائے یاترا کے ذریعہ اگنی ویر منصوبہ کے خلاف ’جئے جوان‘ مہم شروع کی ہے، ہم بھی راجستھان سمیت ملک کے گوشے گوشے تک جائیں گے اور اگنی ویر جیسے منصوبوں کے خلاف طلبا کو منظم کریں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز