جے پور: راجستھان کے باراں شہر میں ایک نوعمر لڑکے کے قتل کے بعد احتیاطا ً شہر میں دفعہ144نافذ کردی گئی جبکہ ایک دن کے لئے باراں میونسپل کونسل علاقہ میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کی شام کو ہوئے نوعمر لڑکے کے قتل کے بعد پوسٹ مارٹم کے دوران رات کو مرنے والے کے کنبہ کے لوگ اور دیگر لوگ مورچری کے سامنے ہی دھرنے پر بیٹھ گئے تھے۔ نصف رات کے بعد پولیس اور انتظامیہ حکام نے کنبہ کے لوگوں کو سمجھا بجھا کر لاش کی آخری رسومات کے لئے راضی کیا۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ حالات کشیدہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج صبح احتیاط کے طورپر شہر میں دفعہ 144نافذ کر کے اضافی پولیس دستہ تعینات کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں شہر میں 12جولائی کی صبح سویرے تین بجے تک عارضی طورپر انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔ بہرحال وہاں امن قائم ہے اورکہیں سے کسی گڑبڑی کی اطلاع نہیں ہے۔
Published: undefined
پولیس نے بتایا کہ قتل معاملے میں کئی مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور جلد ہی قتل واقعہ کا انکشاف ہونے کی امید ہے۔ خیال رہے کہ زرعی پیداوار کی منڈی کے سامنے شرمک کالونی میں رہنے والے آزاد نامی نوجوان پر ہفتہ کی شام اچانک گولیوں سے حملہ کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز