جے پور : راجستھان میں جان لیوا اور ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کی ج ارہی ویکسینیشن کے تحت اب تک دو کروڑ 20 لاکھ 37 ہزار سے زیادہ فراد کو کورونا ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق منگل تک ریاست میں کورونا ویکسین کی پہلی اور دوسری دو کروڑ 20 لاکھ 37 ہزار 753 خوراکیں دی گئیں۔ ان میں سے ایک لاکھ سات ہزار 340 ویکسین پرائیویٹ اسپتالوں میں لگائی گئیں۔ منگل کو چار لاکھ 27 ہزار 303 ویکسین لگائی گئیں جن میں سے دو لاکھ 94 ہزار 914 ویکسین 18 سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کو دی گئیں۔
Published: undefined
ویکسین میں اب تک ایک کروڑ 83 لاکھ 40 ہزار 354 پہلی خوراک اور 36 لاکھ 97 ہزار 399 دوسری خوراک شامل ہیں۔ 22 جون کو تین لاکھ 55 ہزار 812 افراد نے پہلی خوراک لی، جبکہ 71 ہزار 491 افراد کو دوسری خوراک ملی۔ اب تک 60 سال سے زیادہ عمر کے 55 لاکھ 55 ہزار 914 افراد کو اس کی پہلی خوراک دی دی گئی ہے اور 18 لاکھ 60 ہزار 907 افراد کو اس کی دوسری خوراک دی جاچکی ہے۔ منگل کو ان عمروں کے 7632 افراد کو کورونا کی پہلی خوراک ملی جبکہ 32 ہزار 201 افراد کو اس کی دوسری خوراک دی گئی۔
Published: undefined
اسی طرح 45 سے 59 سال عمر کے 62 لاکھ 37 ہزار 301 افراد کو پہلی خوراک دی گئی ہے، جبکہ 10 لاکھ 34 ہزار 353 افراد کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔ 22 جون کو 45 سے 59 سال کی عمر کے 52 ہزار 942 افراد نے پہلی خوراک حاصل کی جبکہ 37 ہزار 975 افراد کو دوسری خوراک ملی۔ اب تک 54 لاکھ 66 ہزار 110 افراد نے پہلی خوراک لی ہے، جبکہ اس عمر گروپ کے 5966 افراد نے 18 سے 44 سال تک کے افراد کے لئے گزشتہ مئی سے شروع کی جانے والی ویکسی نیشن میں دوسری خوراک لگوائی ہے۔ منگل کو 18 سے 44 سال کے دو لاکھ 94 ہزار 914 افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک جبکہ 454 افراد کو اس کی دوسری خوراک ملی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined