قومی خبریں

راجستھان: سڑک حادثہ میں بال بال بچے قائد حزب اختلاف ٹیکارام جولی

دوسہ میں بدھ-جمعرات کی درمیانی شب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ٹیکارام جولی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں ان کے بائیں ہاتھ میں معمولی فریکچر ہوا، حالانکہ ایئر بیگ نصب ہونے کی وجہ سے ان کی جان بچ گئی

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

دوسہ (راجستھان): راجستھان کے دوسہ میں بدھ-جمعرات کی درمیانی شب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ٹیکارام جولی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں ان کے بائیں ہاتھ میں معمولی فریکچر ہوا، حالانکہ ایئر بیگ نصب ہونے کی وجہ سے ان کی جان بچ گئی۔

Published: undefined

ٹیکارام جولی نے بتایا کہ یہ حادثہ دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر بھنڈاریج انٹرچینج کٹ سے پانچ کلومیٹر پہلے پیش آیا۔ یہ حادثہ ایک نیل گائے کے اچانک کار کے سامنے آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ دوسہ کے ضلع کلکٹر دیویندر کمار یادو نے بتایا کہ جولی کو ضلع اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے اس کے بائیں ہاتھ پر پلاسٹر لگا کر انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا۔ اب وہ بالکل ٹھیک ہے۔

Published: undefined

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی دوسہ کے ایم پی مراری لال مینا سمیت کئی کارکنان اسپتال پہنچے اور تکارام جولی کی خیریت دریافت کی۔ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’میں بالکل ٹھیک ہوں، صحت مند ہوں، میرے ہاتھ میں ہلکی سا ہیئر لائن فریکچر ہے، ڈاکٹر نے کہا ہے کہ چار ہفتوں میں ٹھیک ہو جائے گا۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ اس وقت کار میں چار افراد سوار تھے۔ باقی سب صحت مند ہیں۔ وقت پر ایئر بیگ کھل جانے کی وجہ سے سب محفوظ رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined