قومی خبریں

راجستھان: امدادی قیمت پر گندم کی خریداری کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری

ڈویژنل منیجر نے کہا کہ حکومت ہند نے اس سال گندم کی خریداری کے لیے 2125 روپے فی کوئنٹل کی کم از کم امدادی قیمت مقرر کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>گیہوں، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

گیہوں، تصویر آئی اے این ایس

 

ادے پور: راجستھان میں ربیع سال 24-2023 میں امدادی قیمت پر گندم کی خریداری کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا عمل یکم اپریل سے شروع ہو گیا ہے۔ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ادے پور ڈویژنل آفس کے تحت ریونیو اضلاع راجسمند، چتوڑ گڑھ، ادے پور، بانسواڑہ اور پرتاپ گڑھ میں کل 15 خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں امدادی رقم پر گندم کی خریداری کا ہدف تقریباً 80,000 ٹن مقرر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ڈویژنل منیجر نے کہا کہ اس کے لیے کارپوریشن نے ضلع ادے پور میں ولبھ نگر، راجسمند ضلع میں مدارا، کرج اورکانکرولی، چتوڑ گڑھ میں بسی، گنگرار، جاوادا، بھوپال ساگر، پاہونہ اور اکولا، بانسواڑہ میں چھنچ، بڑودیا، گنوڈا اور تلوارہ پرتاپ گڑھ ضلع میں خریداری مراکز کھولے گئے ہیں۔ حکومت ہند اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا ہیڈ کوارٹر، نئی دہلی کی ہدایات کے مطابق راجستھان میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ذریعہ چلائے جانے والے خریداری مراکز پر ربیع مارکیٹنگ سال 24-2023 کے تحت گیہوں کی خریداری کا کام راجستھان حکومت کی ویب سائٹ پر ای پروکیورمنٹ سسٹم کے ذریعے کیا جا ئے گا۔ اس کے لیے کسانوں کو پورٹل پر اپنا رجسٹریشن کروانا ہوگا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کسان پورٹل پر جا کر آر ایم ایس 24-2023 کے لیے رجسٹر کروالیں جس سے خریداری آسانی سے ہو سکے۔ حکومت ہند نے اس سال گندم کی خریداری کے لیے 2125 روپے فی کوئنٹل کی کم از کم امدادی قیمت مقرر کی ہے، ساتھ ہی ژالہ باری اور شدید بارشوں سے متاثرہ گندم کے لیے حکومت ہند کی طرف سے مقرر کردہ گندم کے معیار کے پیرامیٹرز میں بھی چھوٹ دی گئی ہے۔ کسانوں کو اپنے قریبی خریداری مرکز پر فصل کی بوائی کی صداقت کے لیے ضروری دستاویزات کی تمام رسمی کارروائیوں کو مکمل کرتے ہوئے معیار کے مطابق حکومت ہند کو صاف گندم کم از کم امدادی قیمت پر فروخت کر نے اور پیداوار کی مناسب قیمت حاصل کر نے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

Published: undefined

ڈویژنل منیجر نے بتایا کہ رجسٹریشن کے لیے کسانوں کے پاس آدھار کارڈ ہونا ضروری ہے، جس کے ذریعے کسان کی ذاتی تفصیلات، زمین/فصل کی بوائی کی تصدیق شدہ تفصیلات اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔ کاشتکار کارپوریشن کی منڈیوں میں گندم بیچنے کے لیے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں اور وہ اپنی گندم کو خریداری کے لیے جاری ہونے والی تاریخ سے دس دن کے اندر بیچ سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined