ادے پور: ملک بھر میں کورونا کے معاملوں میں اضافہ کے درمیان راجستھان کے شہر ادے پور میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے متاثرہ ایک بزرگ کی جان چلی گئی ہے۔ حرانی کی بات یہ ہے کہ 75 سالہ بزرگ کی کورونا کی رپورٹ دو مرتبہ منفی قرار دی جا چکی تھی۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق بزرگ کا ادے پور کے مہارانا بھوپال اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ 15 دسمبر کو طبیعت خراب ہونے پر انہیں علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا تھا۔ اس دوران ان کی کورونا کی جانچ کرائی گئی، جس میں وہ اس سے متاثرہ پائے گئے۔ اس وقت سے ہی وہ اسپتال میں داخل تھے۔ ان کے نمونے کو جینوم سیکونسنگ کے لئے پونے کی لیب میں بھیجا گیا۔ جہاں ان میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی تصدیق کی گئی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ بزرگ میں بخار، کھانسی اور ناک کی سوزش کی علامات کے سبب 15 دسمبر کو ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس میں وہ مثبت پائے گئے تھے۔ اس کے بعد 21 دسمبر کو دوبارے کرائے گئے کورونا کے ٹیسٹ وہ منفی پائے گئے۔ لیکن 25 دسمبر کو جب جینوم سیکونسنگ کی رپورٹ آئی تو مریض میں ایک نئے ویرینٹ اومیکرون کی تصدیق کی گئی۔
Published: undefined
اس کے بعد ڈاکٹروں نے 25 دسمبر کو دوبارہ ان کا کورونا ٹیسٹ کیا، جس کی رپورٹ نگیٹو آئی۔تاہم تمام تر پیچیدگیوں کے بعد 31 دسمبر کو مریض کی موت ہو گئی۔ مریض کی غیر ملکی سفر کی کوئی تاریخ نہیں تھی، جبکہ مریض کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جا چکی تھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز