قومی خبریں

پہلو خان لنچنگ: راجستھان ہائی کورٹ نے بری ہو چکے ملزمین کے خلاف جاری کیا وارنٹ

پہلو خان کے بیٹوں کی طرف سے داخل اپیل کو عدالت نے راجستھان حکومت کی اس اپیل کے ساتھ جوڑا ہے جس میں ذیلی عدالت کے فیصلے کو چیلنج پیش کیا گیا ہے۔

راجستھان ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
راجستھان ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس 

راجستھان ہائی کورٹ نے 2017 کے پہلو خان لنچنگ کیس کے ملزمین کو نئے سرے سے وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ ان سبھی ملزمین کو الور کی ایک ذیلی عدالت نے 2019 میں بری کر دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے یہ وارنٹ پہلو خان کے بیٹوں کی اپیل پر جاری کیا ہے۔ پہلو خان کا اس وقت مبینہ گئو رکشکوں کی بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا، جب وہ اپنی گاڑی میں گایوں کو لے کر جا رہے تھے۔

Published: undefined

راجستھان ہائی کورٹ کے جسٹس گووردھن بردھر اور جسٹس وجے بشنوئی کی بنچ نے پہلو خان کے بیٹوں ارشاد اور عارف کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے پہلو خان کے بیٹوں کی عرضی کو راجستھان حکومت کی اس اپیل کے ساتھ بھی جوڑ دیا ہے جس میں اس معاملے میں الور کورٹ کے حکم کو چیلنج پیش کیا گیا ہے۔ اپیل میں پہلو خان کیس میں ویپن یادو، رویندر کمار، کالو رام، دیانند، یوگیش اور بھیم سنگھ ملزم تھے۔

Published: undefined

پہلو خان کے بیٹوں کی طرف سے داخل اپیل میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں کئی گواہ تھے جو خود زخمی تھے اور انھوں نے ملزمین کے نام بتائے تھے۔ اپیل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لنچنگ کے دوران پہلو خان کو سنگین چوٹیں آئی تھیں، انہی چوٹوں کے سبب ان کی موت ہوئی۔ ساتھ ہی اس لنچنگ کے دوران استعمال کیے گئے اسلحے بھی ملزمین کے پاس سے برآمد ہوئے تھے۔ اپیل میں ذیلی عدالت کے فیصلے کو چیلنج پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گواہوں کے بھروسے لائق بیانوں کے باوجود ذیلی عدالت نے اس کا نوٹس نہیں لیا اور ملزمین کو بری کر دیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ پہلو خان اپنے بیٹوں کے ساتھ یکم اپریل 2017 کو اپنی گاڑی میں گایوں کو لے کر ہریانہ کے نوح ضلع جا رہا تھے تبھی راستے میں جے پور-دہلی شاہراہ پر بہروڑ کے پاس مبینہ گئو رکشکوں نے انہیں روکا۔ بھیڑ نے ان پر گائے اسمگلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے حملہ کر دیا۔ پہلو خان کو نزدیک کے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں 3 اپریل 2017 کو اس کی موت ہو گئی تھی۔

Published: undefined

اس معاملے میں دو ایف آئی آر درج ہوئی تھیں۔ ایک ایف آئی آر پہلو خان پر حملہ کرنے والی بھیڑ کے خلاف تھی اور دوسری ایف آئی آر میں پہلو خان، اس کے بیٹوں اور ٹرک کے ڈرائیور کو ملزم بنایا گیا تھا۔ ان پر گایوں کو غیر قانونی طریقے سے ریاست کے باہر اسمگلنگ کر لے جانے کا الزام لگا تھا۔ پہلو خان اور اس کے بیٹوں کے خلاف داخل چارج شیٹ کو راجستھان ہائی کورٹ نے 2019 میں خارج کر دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined