راجستھان میں اسمبلی انتخاب کے لیے تاریخوں کا اعلان کبھی بھی کیا جا سکتا ہے، لیکن اس سے ٹھیک پہلے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے تین نئے اضلاع کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ دوسری بار ہے جب وزیر اعلیٰ گہلوت نے اپنی مدت کار میں نئے اضلاع بنانے کا اعلان کیا۔ انھوں نے نئے اضلاع کے فیصلہ سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کے مطالبہ پر کیا جا رہا ہے۔ اعلیٰ سطحی کمیٹی نے بھی اس کا مشورہ دیا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ گہلوت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’عوام کے مطالبہ اور اعلیٰ سطحی کمیٹی کے مشورے کے مطابق راجستھان میں تین نئے ضلعے مزید بنائے جائیں گے۔ پہلا مالپورہ، دوسرا سجان گڑھ اور تیسرا کچامن سٹی ہے۔ اب راجستھان میں 53 ضلعے ہو جائیں گے۔ آگے بھی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق حد بندی وغیرہ پریشانیوں کو دور کیا جاتا رہے گا۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ رواں سال اگست میں وزیر اعلیٰ گہلوت نے 19 نئے اضلاع بنائے جانے کا اعلان کیا تھا۔ ان نئے اضلاع کے نام رکھے گئے تھے ڈیگ، دودو، گنگاپور سٹی، جئے پور، جئے پور دیہی، کوٹ پوتلی (بہروڑ)، بالوترا، بیاور، انوپ گڑھ، ڈیڈوانا (کچامن)، کھیرتھل، نیمکاتھانا، جودھپور، جودھپور دیہی، کیکڑی، شاہپورہ، پھلودی، سلومبر، سانچور۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined