راجستھان کے بھیلواڑا واقع ہنومان نگر تھانہ علاقہ میں منگل کی شب کو گیس سلنڈروں سے بھرے ایک ٹرک میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس کے بعد بھرے سلنڈروں میں یکے بعد دیگرے دھماکے ہونے شروع ہو گئے۔ گیس سلنڈروں میں دھماکہ اور اس کی آواز اتنی تیز تھی کہ آس پاس کا علاقہ پوری طرح سے دہل گیا۔ اس واقعہ کے بعد قرب و جوار میں ایک افرا تفری کا عالم پھیل گیا اور لوگوں میں دہشت پیدا ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹرک میں 400 سے زائد ایل پی جی گیس سلنڈر موجود تھے۔
Published: undefined
بھیلواڑا پولس سپرنٹنڈنٹ وکاس شرما نے بتایا کہ جے پور سے گھریلو گیس سلنڈر سے بھرا ایک ٹرک کوٹہ جا رہا تھا۔ اسی دوران ٹیکڑ گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے ہائی وے پر چل رہا ٹرک پلٹ گیا۔ بعد ازاں اس ٹرک میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے کے بعد آگ اتنی شدید تھی کہ لپٹیں 7-5 کلو میٹر دور تک دکھائی دے رہی تھی۔ ہنومان نگر تھانہ پولس اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچی تو آگ کی شدت کو دیکھ کر کوئی بھی ٹرک کے پاس جانے کی ہمت نہیں کر سکا۔ اس واقعہ کے بعد ٹرک ڈرائیور بجیٹھا باشندہ 35 سال کے ستراج مینا نے کسی طرح بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ حالانکہ اس کا جسم کئی جگہ پر جھلس گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز