جے پور: بی جے پی نے راجستھان میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے جمعہ کو جاری اپنی چوتھی فہرست میں دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی نے جمعرات کو ہی بی جے پی میں شامل ہونے والے رام نواس مینا کو اسمبلی انتخابات کے لیے اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔
Published: undefined
بی جے پی نے اپنی چوتھی فہرست میں توڈابھیم اسمبلی سیٹ سے رام نواس مینا اور شیو اسمبلی سیٹ سے سوروپ سنگھ کھارا کو نامزد کیا ہے۔ قبل ازیں مینا کے بی جے پی میں شامل ہونے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیکھاوت نے ایکس پر پوسٹ کیا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی فلاح و بہبود کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر مشرقی راجستھان کے مشہور سماجی کارکن رام نواس مینا (توڈابھیم) بی جے پی خاندان کے فرد بن گئے۔ انہوں نے بتایا کہ مینا کو ’پانی والے بابا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل جمعرات کو پارٹی نے راجستھان کے لیے 58 امیدواروں کی تیسری فہرست بھی جاری کی تھی۔ اس طرح بی جے پی نے راجستھان کی 200 رکنی قانون ساز اسمبلی کے لیے اب تک جاری کی گئی چار فہرستوں میں 184 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined