اجمیر: راجستھان میں ان لاک ۔3 کی ہدایات کے تحت آج اجمیر میں دنیا کے مشہور صوفی خواجہ معین الدین حسن چشتی اور پشکر میں واقع برہما مندر کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔ عالمی وبائی کورونا کی وجہ سے تقریباً 75 دنوں سے بند درگاہ اجمیر اور برہما مندر کھل گئے۔ درگاہ میں صبح پانچ بجے سے ہی زائرین اور مقامی عقیدت مندوں کی آمد شروع ہوگئی۔ درگاہ کمیٹی کی جانب سے ہدایات کے مطابق تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
درگاہ ناظم سبکدوش آئی اے ایس آفیسر اشفاق حسین نے بتایا کہ درگاہ کے مرکزی نظام گیٹ کے علاوہ سبھی پانچوں داخلی دروازوں کو کھول دیا گیا ہے اور ہدایات کے مطابق درگاہ میں داخل ہونے والے زائرین کو جانچ، سینیٹائز کرنے اور معاشرتی فاصلے کے ساتھ داخل کیا جارہا ہے، انہوں نے آنے والے عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ویکسینیشن کرانے کے بعد ہی درگاہ شریف آئیں، تاکہ وہ خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔ انجمن سے وابستہ خادمین بھی درگاہ شریف کے کھل جانے سے خوش ہیں، لیکن وہ حکومت سے درگاہ میں چادر چڑھانے و پھول لے جانے کی اجازت مانگ رہے ہیں۔
Published: undefined
آج صبح پشکر میں واقع برہما مندر کے دروازے بھی عقیدت مندوں کے لئے کھول دیئے گئے ہیں۔ یہاں بھی سادھوؤں، مہنتوں اور مقامی عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے مندر کے درشن کیے۔ مندروں کے شہر پشکر کے سیکڑوں منادر میں صبح سے ہی چہل پہل دکھائی دے رہی ہے۔ یہاں بھی انتظامیہ سنبھالنے والی منتظمہ کمیٹی نے ہدایات کے تحت سماجی دوری پر عمل کرتے ہوئے برہما جی کے درشن کرنے کا انتظام کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز