جئے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت ریاست میں آئندہ 17 اپریل کو ہونے والے تین اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کے پرچہ نامزدگی کے وقت ان کی حمایت میں ایک عوامی ریلی میں شرکت کے لئے یہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سجان گڑھ روانہ ہوگئے ہیں۔
Published: 30 Mar 2021, 12:40 PM IST
اشوک گہلوت بذریعہ ہیلی کاپٹر سے ضلع چورو کے سجان گڑھ کے لئے روانہ ہوئے، جہاں پارٹی امیدوار سابق وزیر بھور لال میگھوال کے بیٹے منوج کمار میگھوال کے پرچہ نامزدگی کے وقت آج عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ پارٹی کے ریاستی انچارج اجے ماکن، ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا اور سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ جلسے سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر اعلی تعلیم کے وزیر بھنور سنگھ بھٹی اور کئی دیگر لیڈر سجان گڑھ پہنچ چکے ہیں۔
Published: 30 Mar 2021, 12:40 PM IST
گوند سنگھ ڈوٹا سارا نے بتایا کہ گیارہ بجے سجان گڑھ، دوپہر ایک بجے ساہڈہ اور 3 بجے راج سمند اسمبلی انتخابات میں کانگریس امیدواروں کی حمایت میں منعقدہ عوامی جلسے کو خطاب کریں گے، گہلوت کے علاوہ کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور انچارج اجے ماکن، سچن پائلٹ اوردیگر رہنما جلسے سے خطاب کر یں گے۔ واضح رہے کہ کانگریس نے ساہڈا سیٹ سے مرحوم اور سابق رکن اسمبلی کیلاش تریویدی کی اہلیہ گایتری دیوی، سجان گڑھ سے منوج کمار میگھوال اور راج سمند سیٹ سے نیا چہرہ تن سکھ بوہرہ کو میدان میں اتارا ہے۔
Published: 30 Mar 2021, 12:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 30 Mar 2021, 12:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز