قومی خبریں

راجستھان: بی جے پی کی گروپ بندی پھر ظاہر، راجناتھ سنگھ کے سامنے اناؤنسمنٹ کو لے کر جھگڑا، دیکھیں ویڈیو

28 جون کو بالیسر میں مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جلسہ عام کو خطاب کرنے کے لیے پہنچے تھے، لیکن ان کے سامنے اسٹیج پر اچانک مائک سے اناؤنسمنٹ کرنے والے کو لے کر رسہ کشی ہونے لگی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

 

راجستھان میں اس سال اسمبلی انتخاب ہونے والا ہے۔ اس تعلق سے بڑے لیڈران کے دورے اور اجلاس کا انعقاد بھی شروع ہو چکا ہے۔ لیکن اس درمیان ایک بار پھر بی جے پی میں موجود گروپ بندی سامنے آ گئی ہے۔ دراصل 28 جون کو بالیسر میں مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جلسہ عام کو خطاب کرنے کے لیے پہنچے تھے۔ ٹھیک ان کے سامنے ہی اسٹیج پر اچانک مائک پر اناؤنسمنٹ کرنے والے کو لے کر رسہ کشی ہونے لگ گئی۔

Published: undefined

سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے کے قریبی شیرگڑھ کے رکن اسمبلی بابو سنگھ راٹھوڑ نے کھڑے ہو کر مائک پر اناؤنس کرنے والے کو دھکا دے کر ہٹایا اور خود مائک پر قبضہ کر لیا۔ یہ بات شیخاوت گروپ کو ناگوار گزری۔ کچھ ہی وقت بعد شیخاوت گروپ کے لوگوں نے مائک چھین لیا۔ پھر تو اسٹیج پر دھکا مکی کی نوبت آ گئی۔ ایسا دیکھ کر مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے محاذ سنبھالا اور مائک کو پھر سے لگایا۔ اس کے بعد پھر خطاب کا عمل شروع ہوا۔

Published: undefined

اب اس ہنگامے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے اور بی جے پی کو کانگریس سمیت سبھی اپوزیشن پارٹیاں نشانہ بنا رہی ہیں۔ راجستھان کانگریس نے ویڈیو کے اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹکڑوں میں تقسیم راجستھان بی جے پی کی اندرونی چپقلش اب ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑنے تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے او ایس ڈی ششی کانت شرما نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ٹکڑے ٹکڑے میں تقسیم بی جے پی کے لیڈر اسٹیج پر اس طرح لڑ رہے ہیں تو ذرا تصور کیجیے بند کمروں میں یہ کس حد تک لڑتے ہوں گے؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined