راجستھان کے شری مادھو پور سے بی جے پی ممبر اسمبلی جھابر سنگھ کھرّا کی بدزبانی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ ایک پرائیویٹ کالج کے مالک کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کے ساتھ پیش آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں جھابر سنگھ کہتے ہوئے سنے جا رہے ہیں کہ ’’تم واہیات ہو تو میں ڈبل واہیات ہوں، کوئی غنڈہ گردی کرتا ہے تو میں مہا غنڈہ ہوں۔‘‘
Published: 08 Jan 2018, 3:57 PM IST
موصولہ اطلاعات کے مطابق بی جے پی ممبر اسمبلی جھابر سنگھ پرائیویٹ کالج میں چل رہے کسی تنازعہ کا حل نکالنے کے لیے گئے تھے اور جب اس دوران کالج کے مالک نے ان سے کوئی سوال پوچھ لیا تو ان کا غصہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا۔ انھوں نے کالج کے مالک سے یہ بھی کہا کہ تمیز سے بات کرنے پر تم لوگ سر پر چڑھ جاتے ہو۔ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ جھابر کی تنقید بھی کر رہے ہیں اور ان کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔
Published: 08 Jan 2018, 3:57 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Jan 2018, 3:57 PM IST
تصویر: پریس ریلیز