جے پور: راجستھان حکومت کی اندرا گاندھی اسمارٹ فون اسکیم کے پہلے مرحلے کے تحت، استفادہ کنندگان کو اسمارٹ فون حاصل کرنے کے لیے قطاروں میں کھڑا ہونا نہیں پڑے گا، بلکہ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی محکمے کی جانب سے ہر اہل مستفید کو جن آدھار کے ساتھ رجسٹر موبائل پر کال اور میسج کرکے مکمل معلومات دی جائے گی۔
Published: undefined
ضلع کلکٹر پرکاش راجپوروہت نے بتایا کہ اسکیم کے پہلے مرحلے کے تحت جے پور اور جے پور دیہی اضلاع میں 30 ستمبر تک کل 22 مقامات پر کیمپ لگائے جارہے ہیں۔ جبکہ 6 کیمپ ضلع ہیڈکوارٹر پر لگائے جا رہے ہیں، 16 کیمپ پنچایت سمیتی ہیڈ کوارٹر پر لگائے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
راجپوروہت نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں سرکاری اسکولوں میں 9ویں سے 12ویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے والی طالبات، سرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم لڑکیاں، بیوائیں، ایکل ناری پنشن حاصل کرنے والی خواتین، سال 2022-23 میں منریگا میں 100 کام کے دن مکمل کرنے والے خاندانوں کی خاتون سربراہوں کو اور سال 2022-23 میں اندرا گاندھی شہری روزگار گارنٹی یوجنا میں 50 کام کے دن مکمل کرنے والے خاندانوں کی خاتون سربراہوں کو اسمارٹ فون کی سوغات دی جائے گی۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت موبائل فون کے لیے 6125 روپے اور سم کارڈ کے ساتھ انٹرنیٹ ڈیٹا پلان کے لیے 675 روپے مستفید کے ای-والٹ میں منتقل کرے گی۔ اپریل 2024 اور اپریل 2025 میں بھی ریاستی حکومت کی طرف سے ہر سال 900 روپے انٹرنیٹ کے لیے منتقل کیے جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز