کوٹا: راجستھان میں ایک اندوہناک حادثہ میں بارات میں جا رہی کار دریائے چمبل میں گر گئی، اس حادثہ میں دولہے سمیت 9 افراد کی جان چلی گئی۔ یہ واقعہ کوٹا شہر کے نیاپورہ تھانہ علاقہ میں چمبل ندی کی ایک چھوٹی پلیا پر پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق بارات سوائی مادھو پور کے چوتھ کا برواڑا علاقہ سے مدھیہ پردیش کے اجین جا رہی تھی اور درمیان میں ہی تھی۔ حادثہ کا شکار ہونے والی کار میں دولہا سمیت 9 افراد سوار تھے اور تمام فوت ہو گئے۔
Published: undefined
اس واقع پر وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے ہر ممکن امداد کی ہدایت کی ہے۔ اتنے بڑے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو ٹیم کی مدد سے گاڑی کو باہر نکالا۔ پولیس کی بھاری نفری اور لوگوں کی بھیڑ موقع پر جمع ہوگئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام، پولیس انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔
Published: undefined
ایس پی سٹی قیصر سنگھ شیکھاوت نے کہا کہ راحت اور بچاؤ کی ٹیم اور کوٹا میونسپل کارپوریشن نے مشترکہ طور پر 7 لاشوں کو کار کے اندر سے جبکہ دو لاشوں کو بعد میں دریا کے پانی سے برآمد کیا۔ ضلع کلکٹر ہری موہن مینا کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ سے امداد دی جائے گی۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ’’کوٹا میں باراتیوں کی کار چمبل ندی میں گرنے سے دولہے سمیت 9 لوگوں کی موت انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔ کلکٹر سے بات کر کے واقعہ کی اطلاع حاصل کی ہے۔ متاثرہ اہل خانہ سے میری تعزیت، خدا انہیں اس غم کو برداشت کرنے کی طاقت فراہم کرے۔‘‘
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اس دلخراش حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اسپیکر برلا نے کہا کہ بہت سے لوگوں کی بے وقت موت دل دہلا دینے والی ہے، میں ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز