راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے اودے پور میں ایک کسان مہوتسو کے دوران ریاست کی تقریباً 40 لاکھ خواتین کو جولائی ماہ میں مفت اسمارٹ فون دینے کا اعلان کیا ہے۔ فون کے ساتھ ہی کانگریس حکومت تین سال تک کے لیے ان خواتین کو مفت انٹرنیٹ بھی دستیاب کرائے گی۔ اودے پور میں منعقد کسان مہوتسو سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت خواتین کو موبائل فون کی تقسیم 25 جولائی سے شروع ہوگی۔ اس اعلان کے ساتھ ایک طرح سے اشوک گہلوت نے ریاست میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
Published: undefined
کسان مہوتسو کے موقع پر اشوک گہلوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی حملہ کیا۔ انھوںنے کہا کہ پی ایم مودی مارکیٹنگ میں ماہر ہیں۔ وہ کسانوں کو سال میں تین مرتبہ 6000 روپے دیتے ہیں۔ دوسری طرف کانگریس حکومت لوگوں کو 2000 یونٹ بجلی مفت دیتی ہے جس کی قیمت 1800 روپے ماہانہ اور 21600 روپے سالانہ ہوتی ہے۔
Published: undefined
اشوک گہلوت نے پی ایم مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 9 سال کی مدت میں ان سے ایم ایس پی پر کوئی قانون کیوں نہیں بن پایا۔ انھوں نے کہا کہ جب مودی جی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تو وہ یو پی اے حکومت سے سوال کرتے تھے کہ حکومت ایم ایس پی پر کوئی قانون کیوں نہیں بنا رہی ہے۔ اب میں مودی جی سے سوال کرتا ہوں کہ ایم ایس پی پر کوئی قانون کیوں نہیں بنایا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز