جے پور میں گھاٹ گیٹ کے پاس پولنگ اسٹیشن پر ووٹروں کا ہنگامہ
جے پور میں گھاٹ گیٹ کے پاس بوتھ نمبر 101 اور 103 پر ووٹروں کا ہنگامہ ہوا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ بوتھ پر زیادہ بھیڑ ہونے کے چلتے ہنگامہ ہوا ہے، ووٹنگ میں بس کچھ وقت بچا ہے، ایسے میں ووٹر جلد سے جلد اپنا ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔
Published: 07 Dec 2018, 10:30 AM IST
راجستھان کے سیکر میں ووٹنگ کے دوران ہنگامہ،گاڑیوں میں لگائی آگ
راجستھان میں پولنگ کے دوران ہنگامہ ہوا ہے، سیکر کے فتح پور میں دو گروپ آپس میں بھڑ گئے، اس دوران کئی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی، کچھ گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ہنگامہ کے دوران سبھاش اسکول میں بنے پولنگ بوتھ پر تقریباً آدھے گھنٹے تک پولنگ متاثر رہی، فی الحال پولس نے دونوں گروپوں کو موقع سے نکال دیا ہے اور پولنگ دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔
Published: 07 Dec 2018, 10:30 AM IST
تلنگانہ میں کانگریس امیدوار چلّلا وامشی چند ریڈی پر جان لیوا حملہ
تلنگانہ میں کانگریس کے امیدوار چَلّلا وامشی چند ریڈی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے، بی جے پی پر حملے کا الزام لگا ہے، چَلّلا وامشی چند ریڈی کلوَا کُرتی اسمبلی سے کانگریس کے امیدوار ہیں۔ انہیں حیدرآباد کے نمس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، فی الحال وہ خطرے سے باہر ہیں۔
Published: 07 Dec 2018, 10:30 AM IST
بھیلواڑا میں پولس کا لاٹھی چارج، دوپہر 1 بجے تک 41.53 فیصد ووٹنگ درج
Published: 07 Dec 2018, 10:30 AM IST
راجستھان کے بھیلواڑا میں مانڈل کے باوڑی گاؤں کے بوتھ پر پولس نے لاٹھی چارج کیا ہے، پولس کو بوتھ کے اندر انتخابی مہم چلانے کی شکایت ملی تھی، پولس نے بوتھوں کے پاس کھڑی گاڑیوں کے ٹائر سے ہوا نکال دی ہے۔ وہیں راجستھان میں دوپہر 1 بجے تک 41.53 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔
Published: 07 Dec 2018, 10:30 AM IST
ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ڈالا ووٹ
حیدرآباد میں ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اپنا ووٹ ڈال دیا ہے، ووٹ ڈالنے کے بعد انہوں نے ٹوئٹ کر کے ریاست کے لوگوں سے ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل کی۔
Published: 07 Dec 2018, 10:30 AM IST
بیکانیر میں ای وی ایم خراب، ناراض مودی کے وزیر میگھوال نہیں ڈالا ووٹ
خبروں کے مطابق راجستھان کے بیکانیر میں ای وی ایم خراب ہونے کی وجہ سے وہ اس قدر ناراض ہوئے کہ بغیر ووٹ ڈالے مرکزی وزیر میگھوال لوٹ گئے، بتایا جا رہا ہے کہ میگھوال صبح 8 بجے سے پولنگ بوتھ نمبر 172 پر قطار میں کھڑے تھے۔
Published: 07 Dec 2018, 10:30 AM IST
کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجستھان کے سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت نے جودھپور میں پولنگ بوتھ نمبر 106 پر اپنا ووٹ ڈال دیا ہے۔
Published: 07 Dec 2018, 10:30 AM IST
وہیں جے پور میں ووٹ ڈالنے کے بعد کانگریس کے ریاستی صدر سچن پائلٹ نے لوگوں سے ووٹنگ میں حصہ لنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا "جمہوریت کے عظیم تہوار میں آج اپنا ووٹ دیا، میں عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اپنا ووٹ ضرور دیں اور ایسی حکومت منتخب کریں جو ریاست کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے اور عوام کے مفادات کی حفاظت کرے"
Published: 07 Dec 2018, 10:30 AM IST
پولنگ مراکز میں موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں
تلنگانہ و راجستھان اسمبلی انتخابات کے موقع پر الیکشن کمیشن نے پولنگ مراکز میں موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں دی ہے ۔ اسی طرح ملازمین، پولس اور پولنگ مراکز میں خدمات انجام دینے والے اہل کاروں کو بھی سیل فون کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔ ناگزیرصورتحال میں پریسائیڈنگ آفیسر کی اجازت سے فون لے جایا جاسکتا ہے۔ ملازمین پولس کو بھی پریسائیڈنگ آفیسر کی اجازت سے ہی مراکز رائے دہی میں داخل ہونا ہوگا۔
Published: 07 Dec 2018, 10:30 AM IST
ای وی ایم مشینوں میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ووٹنگ میں تاخیر
جے پور: راجستھان اسمبلی انتخابات کےلئے آج صبح آٹھ بجے شروع ہوئی ووٹنگ کے دوران دارالحکومت جےپور سمیت کئی مقامات پر الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے کئی مقامات پر ووٹنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔
موصول اطلاع کے مطابق جےپور کے کشن گوپال،ودیا ساگر،مالویے نگر،ہوا محل،سانگا نیر،آدرش نگر،مانسروور،چاکسو،بسی علاقے کے پولنگ اسٹیشنوں پر ای وی ایم میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ووٹنگ تاخیر سے شروع ہوئی ۔اس دوران مراکز کے آگے ووٹروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔لوگوں کو ووٹ دینے کےلئے کافی دیر انتظار کرنا پڑا۔
اسی طرح جودھپور ضلع میں سردار پورا اور شیرگڑھ علاقوں کے علاوہ چتوڑ گڑھ،دھول پور اور دیگر اضلاع کے کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر بھی ای وی ایم مشینوں میں تکنیکی خرابی کی اطلاع ملی ہے۔اس وجہ سے کئی پولنگ اسٹیشنوں پر ای وی ایم مشینیں بدلی بھی گئی ہیں۔
ووٹروں میں کافی جوش نظر آرہا ہے جس سے پولنگ مراکز پر صبح سے ہی لمبی لمبی لائن لگ چکی ہیں۔ووٹنگ پرامن طریقےسے جاری ہے اور اب تک کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی خبر نہیں آئی ہے۔حالانکہ اجمیر میں ایک پولنگ بوتھ افسر کی اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔
Published: 07 Dec 2018, 10:30 AM IST
راجستھان اسمبلی انتخابات کےلئے ووٹنگ شروع
جےپور: راجستھان کے پندرہویں اسمبلی انتخابات کےلئے آج صبح آٹھ بجے سے پرامن طریقےسے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔
موصول اطلاع کے مطابق سبھی جگہ پرامن طریقےسے ووٹنگ شروع ہوگئی۔حالانکہ جودھپور میں سردار پورا پولنگ بوتھ پر ایک ای وی ایم مشین شروع نہ ہونے کی خبر ہے جسے جلد ہی شروع کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ووٹنگ شام پانچ بجے تک کی جائےگی۔اس الیکشن میں پہلی بار وی وی پیٹ مشینوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ووٹنگ کےلئے 51ہزار 687 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ان میں 209 ماڈل پولنگ اسٹیشن ہیں۔
ریاست کے چیف الیکشن افسر آنند کمار کے مطابق ریاست میں حساس پولنگ اسٹیشن کی کل تعداد 13ہزار 382 ہے،جن میں سے 4ہزار 982 پولنگ اسٹیشنوں پر مائیکرو آبزرور،تین ہزار 984 اسٹیشنوں پر ویڈیو گرافی ،تین ہزار 138پر ویب کاسٹنگ اور 7ہزار 791 پر مرکیز سیکورٹی فورس (سی اے پی ایف)کی تعینات کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ الیکشن کےلئے ریاست میں کل 387ناکے اور چیک پوسٹ لگائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ کل ایک لاکھ 44ہزار 941پولس دستے تعینات کئےگئےہیں۔جس میں 640کمپنیاں مرکزی سکیورٹی فورس کی شامل ہیں۔
ریاست میں 199اسمبلی حلقوں کےلئے کل چار کروڑ 74لاکھ 37ہزار 761رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ الور ضلع میں ایک اسمبلی حلقے میں بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار کے انتقال کی وجہ سے وہاں الیکشن ملتوی کرنے سے آج کل دوسو میں سے 199اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے۔
Published: 07 Dec 2018, 10:30 AM IST
تلنگانہ اسمبلی انتخابات، رائے دہی کا آغاز
حیدرآباد۔: سخت سیکوریٹی کے درمیان ملک کی 29ویں ریاست تلنگانہ میں ایک ہی مرحلہ میں آج انتخابات ہورہے ہیں ۔ 1824امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 2.8کروڑ سے زائد رائے دہندے اپنے حق رائے دہی سے کریں گے۔ ریاست کے 119حلقوں میں صبح 7 بجے سے رائے دہی کا آغازہوگیا ہے جبکہ نکسلائٹس سے متاثرہ 13حلقوں میں رائے دہی کا اختتام 4بجے شام ہوگا۔ مرد رائے دہندوں کی تعداد 1.41لاکھ ہے جبکہ خاتون رائے دہندوں کی 1.39لاکھ سے زائد ہے۔ ملکاجگری میں سب سے زیادہ42امیدوار انتخابی مقابلہ میں ہیں جبکہ سب سے کم چھ امیدوار بانسواڑہ حلقہ میں مقابلہ کررہے ہیں۔
انتخابی حکام نے 32,815مراکز رائے دہی میں 1.6لاکھ سے زائد پولنگ اسٹاف کی تعیناتی کے ذریعہ وسیع انتظامات کئے ہیں۔ 30ہزار سے زائد سیکورٹی بشمول نیم فوجی دستور کی تعیناتی کے ذریعہ سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ آسان اور منظم انداز میں رائے دہی ہوسکے۔ انتخابات کے دوران بے قاعدگیوں پر قابو پانے کے لئے تقریباً450فلائنگ اسکواڈس بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ رائے دہی کے اختتام تک شراب کی فروخت پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ووٹوں کی گنتی راجستھان‘مدھیہ پردیش‘چھتیس گڑھ اور میزورم کے ساتھ 11دسمبر کو ہوگی۔ اسمبلی انتخابات کے لئے ریاست بھر میں90ہزار ملازمین پولس کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں جن میں ہوم گارڈ سے لے کر اعلی عہدیدار شامل ہیں۔ ریاست کی50ہزار پولس کے علاوہ 20ہزار مرکزی دستے اور20ہزار دیگر ریاستوں کی پولیس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ یہ ملازمین پولس الیکشن ڈیوٹی بشمول الکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو انتخابی مراکز تک پہنچانے اور دوبارہ اسٹرانگ روم منتقل کرنے تک خدمات انجام دیں گے۔
Published: 07 Dec 2018, 10:30 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 Dec 2018, 10:30 AM IST
تصویر: پریس ریلیز