ٹونک: راجستھان کے ضلع ٹونک کے صدر تھانہ علاقہ میں گزشتہ شب ایک ٹریلر کی ٹکر سے جیپ میں سوار ایک ہی کنبہ کے آٹھ افراد کی دردناک موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مدھیہ پردیش کے راج گڑھ سے تعلق رکھنے والے سونی خاندان کے لوگ ضلع سیکر کے مشہور مذہبی مقام کھاٹو شیام جی کے درشن کے لئے آئے تھے۔ یہ لوگ رات کے تقریباً 9.30 بجے درشن کرنے کے بعد مدھیہ پردیش کے لئے واپس روانہ ہوئے۔ رات کے تقریباً ڈھائی بجے جے پور کوٹہ قومی شاہراہ پر ٹونک کے ضلع ہیڈ کوارٹر سے تقرہباً ایک کلو میٹر دور ایک پلیا پر پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹریلر نے ٹکر مار دی، جس سے جیپ پلیا کی دیوار اور ٹریلر کے درمیان پھنس کر رہ گئی۔
Published: undefined
پولیس نے بتایا کہ اس حادثہ میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں چار مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کو ٹونک کے سعادت اسپتال سے جے پور ریفر کردیا گیا ہے۔ حادثے کا شکار افراد مدھیہ پردیش کے ضلع راج گڑھ کے جیرا پور گاؤں کے رہائشی تھے۔ حادثے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کام شروع کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس حادثے میں تین سالہ بچی کو کوئی چوٹ نہیں آئی ہے۔ حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیوراور کلینر موقع سے فرار ہوگئے۔ جیپ کا ڈرائیور تو بچ گیا، لیکن وہ بھی مفرور بتایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز