قومی خبریں

راجستھان: بس میں کرنٹ سے آگ لگنے کے سبب 6 افراد ہلاک، سی ایم گہلوت اور پی ایم مودی کا اظہار تعزیت

حادثے میں بس ڈرائیور، کنڈیکٹر اور تین خواتین سمیت چار عقیدت مندوں کی جھلس کر موت ہوگئی، جبکہ دیگر جھلسے لوگوں کو جالور ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

جالور: راجستھان کے جالور میں ایک بس کے بجلی کے تاروں کی زد میں آنے سے آگ لگ گئی، جس میں چھ لوگوں کی موت جبکہ متعدد جھلس گئے، موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ لوگ جالور ضلع میں جین مندر کے درشن کے بعد واپس آرہے تھے کہ سنیچر کی رات راستہ بھٹک جانے کے سبب جالور سے سات کلومیٹر دور مہیش پورہ گاؤں پہنچ گئے، جہاں بس گاؤں سے گزر رہے بجلی کے گیارہ کے وی لائن کے تاروں کی زد میں آگئی اور کرنٹ پھیلنے سے بس میں آگ لگ گئی۔

Published: undefined

حادثے میں بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر اور تین خواتین سمیت چار عقیدت مندوں کی جھلس کر موت ہوگئی جبکہ دیگر جھلسے لوگوں کو جالور ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں کچھ لوگوں کی حالت سنگین ہونے کے سبب انہیں جودھپور بھیج دیا گیا۔ مہلوکین میں بیاور کی سونل، سربھی اور چاند دیوی، اجمیر کے راجیندر اور بس ڈرائیور دھرم چند اور بس کنڈیکٹر شامل ہیں۔

Published: undefined

حادثے پر وزیراعلی اشوک گہلوت نے گہرے رنج کا اظہار کیا

وزیراعلی اشوک گہلوت نے اس پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جالور کے نزدیک ایک افسوسناک واقعہ میں چھ لوگوں کی موت اور متعدد کے زخمی ہونے سے انہیں گہرہ رنج پہنچا ہے۔ انہوں نے غمزدہ کنبوں کے تئیں دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے خدا سے انہیں یہ نقصان بردشت کرنے کی طاقت دینے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

Published: undefined

وسندھرا راجے نے بھی حادثے پر گہرے رنج کا کیا اظہار

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قومی نائب صدر اور سابق وزیراعلی وسندھرا راجے نے بھی حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور خدا سے ان کی روح کو سکون، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ کنبوں کو صبر عطا کرنے کی دعا کی۔

Published: undefined

مودی نے راجستھان بس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے راجستھان کے جالور ضلع میں ہوئے بس حادثے میں چھ لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مودی نے ٹوئٹ کیا، ’’بس حادثے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ حادثے میں کئی لوگوں کی موت ہوگئی۔ ان کے گھروالوں کے تئیں میری تعزیتیں۔ زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتا ہوں۔‘‘ حادثہ ہفتے کی دیر رات اس وقت ہوا جب ایک ہائی ٹینشن تار کی زد میں آکر بس میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں کم از کم چھ لوگوں کی جان چلی گئیں، وہیں 20 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو جودھپور ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں چھ کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined