جھنجھنو: راجستھان میں جھنجھنو کے اسپیشل پوکسو کورٹ نے آج تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے پانچ سال کی بچی کو جنسی زیادتی کا شکار بنانے والے ملزم کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ اسپیشل پوکسو کورٹ کے جج سوکیش کمار جین نے اپنے فیصلے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا عمل کوئی جانور بھی بچوں کے ساتھ نہیں کرتا جو ملزم نے کیا ہے۔ وہیں ان واردات کے پیچھے نشہ اور پورنوگرافی کو وجہ مانتے ہوئے حکومت کو اس سمت میں اقدام کرنے کی ہدایت دی ہے۔
Published: undefined
اسپیشل پروسیکیوٹر لوکیندر سنگھ شیخاوت نے بتایا کہ جج نے بچی سے درندگی کرنے والے ملزم سنیل کمار (20) کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کو سخت سیکورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ یہ واقعہ 19 فروری کو ہوا تھا۔ نو دن کے اندر پولیس نے کورٹ میں چالان پیش کر دیا اور عدالت نے محض 26 دن میں فیصلہ سنا دیا۔ پوکسو کورٹ کے جج جین نے سزا سناتے ہوئے کہا کہ سنوائی کے دوران تم ایک بار بھی شرمسار نظر نہیں آئے۔ اگر پشیماں ہوتے تو ممکن تھا کہ تمھاری سزا دوسری ہوتی۔
Published: undefined
جھجھنو پولیس افسر منیش تریپاٹھی نے کہا کہ اس فیصلے سے سماج میں سخت پیغام جائے گا کہ برائی کا خاتمہ برا ہوتا ہے۔ انہوں نے تفتیش کار افسر سریش شرما اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیم نے محض نو دن میں چالان پیش کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined