کنڈا کے رکن اسمبلی راجہ بھیّا کے والد ادئے پرتاپ سنگھ کو ہاؤس اریسٹ کر لیا گیا ہے۔ محرم کے تہوار کے پر امن انعقاد کے لیے مقامی انتظامیہ نے تین دنوں کے لیے انہیں ان کی رہائش گاہ بھدری کوٹھی میں نظر بند کیا ہے۔ انہیں ہر سال محرم کے موقع پر ان کے مخالفانہ رویے کی وجہ سے ہاؤس اریسٹ کیا جاتا ہے۔ وہ کافی سالوں سے عاشورہ کے دن کنڈا کے پریاگ راج (الہ آباد) لکھنؤ ہائی وے کے شیش پور گاؤں میں سڑک جام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
Published: undefined
راجہ بھیا کے والد ادئے پرتاپ سنگھ کے ذریعے ہائی وے جام کرنے کی وجہ سے پولیس و انتظامیہ کہ محرم کے پر امن انعقاد کے لیے کافی مشقت کرنی پڑتی ہے۔ اس لیے پولیس نے امن و امان کے لیے احتیاطی اقدام کرتے ہوئے ادئے پرتاپ سنگھ کو ان کے گھر میں یہ نظر بند کر دیا ہے۔ پیس کمیٹی کی میٹنگ میں پرتاپ گڑھ کے ڈی ایم اور ایس پی نے فرقہ وارانہ کشیدگی نہ بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ ایس ڈی ایم اور سی او بڑی تعداد میں پولیس فورس کے ساتھ بھدری کوٹھی پہنچے اور وہاں ادئے پرتاپ سنگھ کو ہاؤس اریسٹ کیا۔ اس بار ادئے پرتاپ کو تین دنوں کے لیے نظر بند رکھا جائے گا۔ بھدری کوٹھی کے گیٹ پر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ راجہ بھیّا ٹھاکروں کے لیڈر مانے جاتے ہیں۔ اپنی رعب کی بنا پر وہ مسلسل اسمبلی انتخابات جیتتے آ رہے ہیں۔ راجہ بھیّا نے اب اپنی پارٹی بھی بنا لی ہے۔ مگر ادئے پرتاپ سنگھ نے کبھی راجہ بھیا کے لیے ووٹ نہیں مانگا اور نہ ہی وہ ان کے لیے انتخابی مہم چلانے گئے۔ کہا جاتا ہے کہ ادئے پرتاپ سنگھ کا کہنا ہے کہ انہیں کسی کے آگے ہاتھ جوڑنا پسند نہیں ہے، اس لیے وہ انتخابات سے دور رہتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز