ممبئی: مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک نیا الٹی میٹم جاری کیا ہے۔ ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے ایک بار پھر مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے مطالبے کو دہرایا ہے۔ گزشتہ روز تھانے میں منعقد ایک میٹنگ میں راج ٹھاکرے نے کہا کہ میں ریاستی حکومت کو واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں، میں اس معاملے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، آپ جو کرنا چاہتے ہیں کر لیں۔
Published: undefined
راج ٹھاکرے نے کہا کہ وہ کونسا مذہب ہے جو دوسرے مذاہب کو تکلیف دیتا ہے۔ جبکہ سپریم کورٹ نے کہا کہ مساجد سے لاؤڈ سپیکر ہٹائے جائیں، تو پھر نظر کیوں نہیں آتا؟ صرف ووٹوں کے لیے خاموش ہیں۔ راج ٹھاکرے نے ریاستی حکومت کو الٹی میٹم دیا ہے کہ اگر 3 مئی تک مسجدوں سے لاؤڈ اسپیکر نہیں ہٹائے گئے تو ملک بھر میں مسجدوں کے سامنے ہنومان چالیسہ بجایا جائے گا، ٹھاکرے نے یہ بھی کہا کہ 3 مئی کو عید بھی ہے۔
Published: undefined
راج ٹھاکرے نے کہا کہ ہم محکمہ داخلہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم فسادات نہیں چاہتے۔ 3 مئی تک تمام مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیں، ہماری طرف سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ راج ٹھاکرے نے وزیر اعظم مودی سے ملک میں کامن سول کوڈ نافذ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ اہوں نے اس ملک میں آبادی کنٹرول قانون کے نفاذ کی ضرورت بھی بتائی گئی۔ تھانے میٹنگ میں راج ٹھاکرے نے شرد پوار پر جم کر نشانہ لگایا۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ شرد پوار کہہ رہے ہیں کہ میں اپنا رول بدلتا ہوں۔ میں ان سے پوچھتا ہوں کہ بتاؤ میں نے کون سا رول کب بدلا؟
Published: undefined
راج ٹھاکرے نے کہا کہ شرد پوار اپنی میٹنگ میں کبھی شیواجی مہاراج کا نام نہیں لیتے۔ انہیں ڈر ہے کہ اگر شیواجی مہاراج کا نام لیا گیا تو مسلمانوں کا ووٹ نہیں ملے گا۔ اس لیے وہ شاہو، پھولے اور امبیڈکر کا نام لیتے ہیں۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ شرد پوار (ناستک) ملحد ہیں۔ وہ مذہب کو نہیں مانتے اس لیے وہ ذات پات کی سیاست کرتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined