نئی دہلی: مغربی ایشیا میں ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے درمیان ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے جمعرات کو یہاں وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جے شنكر سے ملاقات کی اور علاقائی امن و استحکام کے لئے ہندوستان سے قائدانہ کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
Published: undefined
رائے سینا ڈائیلاگ میں شرکت کے لئےآئے ڈاکٹر ظریف نے ڈاکٹر جے شنكر سے ملاقات کے دوران تہران میں ہونے والی جوائنٹ کمیشن کی 19 ویں میٹنگ کے مثبت پہلوؤں کا جائزہ لیا جس میں چابهار بندرگاہ کے ذریعے دو طرفہ کنیکٹوٹی اور دو طرفہ تجارت کو فروغ دیا جانا اہم ایشوز ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ہندوستان ایران دو طرفہ دوستی معاہدے کے 70 سال مکمل ہونے پر بھی اتفاق کا اظہار کیا۔
Published: undefined
میٹنگ میں دونوں فریقوں نے اسی طرح کے مفادات سے وابستہ علاقائی اور عالمی ایشوز خاص طور سے مغربی ایشیا کے حالات اور جوہری مسئلے پر جوائنٹ ایکشن پلان کے بارے میں بھی تفصیل سے بات چیت کی۔ ڈاکٹر جے شنكر نے علاقائی امن، سلامتی و استحکام اور ہندوستانی مفادات کی حفاظت کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔
Published: undefined
سمجھا جاتا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے کشیدگی کو کم کرنے کے لئے ہندوستان سے بڑا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ امریکہ-ہندوستان تعلقات کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ایرانی قیادت ہندوستان کی جانب پر امید نظروں سے دیکھ رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کے مارے جانے کے بعد پیدا ہونے والے بحران کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپيو، وزیر دفاع مارک ایسپر نے ہندوستانی ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔ اس کے علاوہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر حسن روحاني نے بھی ٹیلی فون پر وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined