قومی خبریں

بارش نے پھر دی دستک، آئی ایم ڈی کا ایلرٹ، اتراکھنڈ کے لیے 48 گھنٹے بھاری!

آئی ایم ڈی نے اتراکھنڈ کے لیے ایلرٹ جاری کیا ہے۔ اگلے 48 گھنٹوں میں وہاں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ راجستھان اور پنجاب میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی طرف سے اگلے دو تین دنوں کے لیے جاری کردہ موسمی الرٹ کچھ ریاستوں میں  گرمی سے راحت پہنچانے والا ہے، جب کہ کچھ ریاستوں میں مسائل بڑھ سکتے ہیں۔اگر دہلی-این سی آر کی بات کریں تو یہاں کل یعنی 22 جولائی سے دوبارہ بارش ہوسکتی ہے۔ آئی ایم ڈی نے اگلے تین دنوں کے لیے دہلی کے لیے یلو ایلرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو مطلع ابر آلود رہے گا اور کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد 25 اور 26 جولائی کو ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے مغربی اتر پردیش میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔ آج اور کل مشرقی یوپی کے کئی اضلاع میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ آئی ایم ڈی نے بجنور، امروہہ، مراد آباد، رام پور، بریلی، پیلی بھیت اور آس پاس کے علاقوں میں شدید بارش کا ایلرٹ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

نمی سے دوچار ہریانہ کے لوگوں کو اگلے تین چار دنوں میں راحت مل سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کی شام سے موسم میں تبدیلی کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے بعد اگلے تین سے چار روز تک بارش ہوسکتی ہے۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی نے راجستھان کو لے کر ایلرٹ بھی جاری کیا ہے۔ کوٹہ، بنڈی اور بیکانیر سمیت کئی علاقوں میں ہفتہ کو اچھی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آج سے اگلے تین روز تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ اضلاع میں موسلادھار سے بہت تیز بارش ہوسکتی ہے۔ آئی ایم ڈی نے کوٹا، ادے پور، اجمیر، جے پور اور بھرت پور سرکلوں میں زیادہ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

پنجاب کے حوالے سے آئی ایم ڈی نے بلیٹن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار اور پیر کو 12 اضلاع میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پوری ریاست کے لیے یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ اگلے دو دنوں تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوسکتی ہے۔ کئی مقامات پر تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے اتراکھنڈ کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ یہاں 48 گھنٹوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔ کماؤن ڈویژن کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گڑھوال کے اضلاع میں پوڑی ضلع میں بھی شدید بارش کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined